اسپائیڈرمین اور آئرن مین کے خالق ’’اسٹین لی‘‘ چل بسے

اسپائیڈرمین اور آئرن مین کے خالق ’’اسٹین لی‘‘ چل بسے فائل فوٹو اسپائیڈرمین اور آئرن مین کے خالق ’’اسٹین لی‘‘ چل بسے

اسپائیڈر مین کردار کے خالق اور معروف امریکی مصنف اسٹین لی 95 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔

تفصیلات کے مطابق اسپائیڈر مین، آئرن مین، دی ہلک اور کیپٹن امریکہ جیسے شہرہ آفاق کرداروں کے مصنف اسٹین لی 95 سال کی عمر میں وفات پاگئے۔ اسٹین لی کے سوگواران میں ان کی بیٹی جے سی لی شامل ہیں۔ معروف امریکی مصنف رومینیا سے آئی ایک یہودی فیملی کے ہاں 1922 میں پیدا ہوئے۔

انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز ٹائملی پبلیکیشنز نامی کمپنی سے کیا جو بعد میں ماروول کامکس بن گئی۔اسٹین لی کے بنائے ہوئے کرداروں پرمبنی فلموں کا شمار ہالی ووڈ کی منافع بخش فلموں میں ہوتا ہے، حال ہی میں بنی ماررول فلم انفینیٹی وار نے 1.5 بلین ڈالر کمائے۔

مارول کامکس کے لکھاری ’’اسٹین لی‘‘ نے 1961ء میں مارول کامکس کمپنی کی بنیاد رکھی تھی۔ تخلیقی صلاحیتوں سے مالا مال’’اسٹین لی‘‘ نے کئی سُپر ہیروز کا کردار پیش کیا اوراُن کے سُپر ہیروز کے کرداروں کو نبھا کر کئی ہالی ووڈ ادا کار سُپراسٹار بن گئے۔

اسٹین لی‘‘ نے ’’فنٹاسٹک فور‘‘ نامی سیریز سے آغاز کیا اور بعد میں ان کے کامکس اسپائیڈر مین، آئرن مین، کیپٹن امریکا اور دی انکریڈیبل ہلک کے کردار انتہائی مقبول ہوئے۔ڈون جانسن، رابرٹ ڈاونی جونیئر، کرس ایوینز، ہیو جیک مین اور ٹام ہولینڈ جیسے کئی مشہور ہالی ووڈ اسٹارز نے ” اسٹین لی ” کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

مارول اسٹوڈیوز اور والٹ ڈزنی کمپنی کی طرف سے جاری کیے گئے بیان میں مصنف اسٹین لی کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا گیا، اسٹین لی کے پسماندگان میں ان کی بیٹی جے سی لی شامل ہیں۔

ان کی بیٹی جے سی لی نے رائٹرز کو بتایا کہ وہ "کردار بنانے کو اپنے مداحوں کی طرف اپنی ذمہ داری سمجھتے تھے۔"انہوں نے کہا کہ "وہ اپنی زندگی سے محبت کرتے تھے اور کام سے محبت کرتے تھے۔ ان کا خاندان اور ان کے مداح ان سے محبت کرتے تھے۔ ان کا کوئی متبادل نہیں ہو سکتا۔"

مارول انٹرٹینمنٹ کو ڈزنی نے 2009 میں چار ارب ڈالر میں خریدا تھا تاکہ ڈزنی فلموں میں کامک کرداروں کی رینج بڑھائی جا سکے۔ ان میں سے بیشتر کردار لی کی تخلیق تھے۔ مارول کرداروں میں کیپٹن امریکہ کا کردار نبھانے والے کرس ایونز نے کہا کہ "لی جیسا کوئی دوسرا نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے جوانوں اور بڑی عمر کے لوگوں کو ایڈونچر، طاقت، دوستی اور خوشی فراہم کی۔"

 

install suchtv android app on google app store