اب وقت آچکا ہے کہ اپنی مرضی کا کام کیا جائے، ثروت گیلانی

اب وقت آچکا ہے کہ اپنی مرضی کا کام کیا جائے، ثروت گیلانی فائل فوٹو اب وقت آچکا ہے کہ اپنی مرضی کا کام کیا جائے، ثروت گیلانی

اگرچہ پاکستان میں گزشتہ چند عرصے قدرے اچھی فلمیں دیکھنے کو مل رہی ہیں، تاہم اب لولی وڈ سے وابستہ اداکاراؤں کا خیال ہے کہ وقت آگیا ہے کہ اب خواتین ہیروز پر مبنی فلمیں بنائی جائیں۔

اگرچہ پاکستان میں رواں برس صنم سعید جیسی کاسٹ پر مبنی’کیک‘ جیسی فلم بھی سامنے آئی اور اس سے قبل ماہرہ خان کی ’ورنہ‘ بھی سامنے آئی تھی۔

تاہم اب خیال کیا جا رہا ہے کہ خواتین کی مرکزی کاسٹ پر مبنی خاتون فلم ساز کی کسی خاتون لکھاری کی فلم کو بھی سامنے لایا جائے اور اس حوالے سے ثروت گیلانی سمیت چند اداکارائیں کوشاں بھی ہیں۔

جوانی پھر نہیں آنی سیریز میں شاندار اداکاری کے جوہر دکھانے والی ثروت گیلانی نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اپنی دوست اداکاراؤں کے ساتھ مل کر ایک ایسا فلمی منصوبہ تیار کرنے کے لیے کوشاں ہیں، جس میں تمام اہم کام خواتین سر انجام دیں گی۔
برطانوی نشریاتی ادارے ’بی بی سی اردو’ کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں ثروت گیلانی نے بتایا کہ وہ اپنی ساتھی اور انتہائی گہری دوست اداکاراؤں ماہرہ خان، صنم سعید، اور آمنا شیخ سے مل کر ایک ایسا گروپ بنانے کے لیے منصوبہ بندی کر رہی ہیں، جس کے تحت خواتین کی مرکزی کاسٹ پر خواتین کے مسائل پر فلمیں بنائی جائیں۔

ثروت گیلانی کا کہنا تھا کہ اگر ان کا ایسا گروپ بن گیا تو صرف خواتین کے مسائل پر نہیں بلکہ مرد حضرات کو درپیش مسائل پر بھی اچھی فلمیں بنائی جائیں گی۔
اداکارہ کے مطابق وہ اور ان کی ساتھی اداکارائیں سرمایہ کاروں کو تلاش اور راضی کرنے کی کوشش کریں گی، جس کے بعد ایک گروپ یا کمپنی تشکیل دی جائے گی، جس کے تحت صرف خواتین فلم سازوں اور لکھاریوں کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔

ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ نہ صرف اداکارائیں، ہدایت کار اور لکھاری بلکہ کیمرا اور اسپاٹ عملے کے لیے بھی خواتین کو بھرتی کیا جائے گا۔
اداکارہ کے مطابق وہ اور ان کی ساتھی اداکارائیں سرمایہ کاروں کو تلاش اور راضی کرنے کی کوشش کریں گی، جس کے بعد ایک گروپ یا کمپنی تشکیل دی جائے گی، جس کے تحت صرف خواتین فلم سازوں اور لکھاریوں کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔

ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ نہ صرف اداکارائیں، ہدایت کار اور لکھاری بلکہ کیمرا اور اسپاٹ عملے کے لیے بھی خواتین کو بھرتی کیا جائے گا۔
ثروت گیلانی نے واضح کیا کہ انہوں نے اور ان کی ساتھی اداکاراؤں نے دوسروں کی مرضی کا کام بہت کیا ہے اور اب وقت آ چکا ہے کہ وہ اپنی مرضی کا کام کریں۔

اداکارہ نے بتایا کہ اگرچہ انہوں نے ’جوانی پھر نہیں آنی 2‘ کی کہانی کو بھی تبدیل کرنے اور خواتین کے کرداروں کو اہم کرنے کی تجویز دی تھی، تاہم انہیں کہا گیا کہ ابھی پاکستانی فلمی شائقین ایسی فلمیں دیکھنے کے لیے تیار نہیں ہوئے۔

ثروت گیلانی کے مطابق تاہم اب وہ اور ان کی ساتھی اداکارائیں سمجھتی ہیں کہ اب وقت آچکا ہے کہ اپنی مرضی کا کام کیا جائے اور ایسی فلمیں بنائی جائیں جن میں خواتین کے کردار ہی اہم ہوں۔

install suchtv android app on google app store