ارمینا خان نے ٹوئٹر پر غیراخلاقی زبان استعمال کرنےوالے شخص کو آڑے ہاتھوں لے لیا

ارمینا خان نے ٹوئٹر پر غیراخلاقی زبان استعمال کرنےوالے شخص کو آڑے ہاتھوں لے لیا فائل فوٹو ارمینا خان نے ٹوئٹر پر غیراخلاقی زبان استعمال کرنےوالے شخص کو آڑے ہاتھوں لے لیا

پاکستانی اداکارہ ارمینا خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر غیر اخلاقی زبان استعمال کرنے والے ایک صارف کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

گزشتہ دنوں ارمینا خان کے لیے ایک صارف نے انتہائی غیر اخلاقی زبان استعمال کرتے ہوئے چند ٹوئیٹس شیئر کی تھیں، جس پر اداکارہ آگ بگولہ ہوگئیں۔

اگرچہ مذکورہ صارف نے اپنی تمام ٹوئیٹس کو بعدازاں حذف کردیا تھا، لیکن ارمینا خان نے وہ تمام ٹوئیٹس بذریعہ اسکرین شاٹ محفوظ کرکے اپنے اکاؤنٹ پر شیئر کیے۔

ارمینا خان نے اپنی ایک ٹوئٹ میں غیر اخلاقی زبان استعمال کرنے پر اظہار افسوس کیا اور استفسار کیا کہ اس شخص کی معلومات دینے میں کون ان کی مدد کرسکتا ہے؟

اداکارہ نے اس کے بعد ایک اور ٹوئٹر پیغام میں آگاہ کیا کہ اس صارف نے تمام ٹوئیٹس حذف کردی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ’اس شخص کو ڈھونڈ لیا گیا ہے اور اسے متعلقہ حکام کے سامنے پیش کیا جائے گا'۔

ارمینا کا کہنا تھا، 'اگر آپ کسی کو برے کلمات کہتے سنیں تو برداشت نہ کریں بلکہ اس کی رپورٹ درج کروائیں، یہ سائبر کرائم ہے‘۔

 

install suchtv android app on google app store