پاکستانی اداکار عمران عباس دنیا کے 100 خوبصورت چہروں کے لیے نامزد

پاکستانی اداکار عمران عباس دنیا کے 100 خوبصورت چہروں کے لیے نامزد فائل فوٹو پاکستانی اداکار عمران عباس دنیا کے 100 خوبصورت چہروں کے لیے نامزد

پاکستانی اداکار اور ماڈل عمران عباس کو عالمی ادارے نے دنیا کے سب سے زیادہ خوبصورت چہروں میں شمار کرنے کےلئے نامزد کردیا ہے۔

واضح رہے کہ یہ پہلا موقع ہے کہ پینتیس سالہ عمران عباس کو دنیا کے خوبصورت چہروں میں شامل کرنے کے لئے نامزد کیا گیا ہے

ہر سال دنیا کے خوبصورت ترین افراد کی فہرست جاری کرنے والے ادارے ‘ٹی سی کینڈلر اور انڈیپینڈنٹ کرٹکس’ کی جانب سے پاکستان، بھارت، ترکی، ایران، افغانستان، امریکا، برطانیہ اور آسٹریلیا سمیت دنیا کے درجنوں ممالک سے اداکاروں، سپورٹس شخصیات اور شوبز انڈسٹری سے وابستہ افراد کو منتخب کیا گیا ہے۔

دنیا کے سو خوبصورت افراد کے مقابلے میں پاکستان سے صرف عمران عباس کو ہی نامزد کیا گیا ہے۔ بھارت سے ریتک روشن، سدھارتھ ملہوترا، ورون دھون، پریانکا چوپڑا، اروشی روتیلا اور دپیکا پڈوکون کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔

install suchtv android app on google app store