شوبز شخصیات کی جانب سے جشن آزادی پاکستان مبارک

شوبز شخصیات کی جانب سے جشن آزادی پاکستان مبارک فائل فوٹو شوبز شخصیات کی جانب سے جشن آزادی پاکستان مبارک

پاکستان کا نام روشن کرنے میں شوبز شخصیات کا اہم کردار ہے اور پوری قوم کے ساتھ ساتھ ہمارے شوبز اسٹارز بھی آج پاکستان کی آزادی کو 71 سال مکمل ہونے پر جشن منا رہے ہیں۔

اس موقع پر شوبز شخصیات نے سوشل میڈیا پر شیئر کیے گئے اپنے پیغامات میں وطن سے محبت کا اظہار کیا۔

اداکار عدنان صدیقی نے انسٹاگرام پر پوری قوم کو یوم آزادی کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے بانسری پر ملی نغمے کی شاندار دُھن بجا کر نذرانہ پیش کیا۔

 

اداکار فہد مصطفی نے قومی پرچم کی تصویر انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے حب الوطنی کا اظہار کیا اور قوم کو یوم آزادی کی مبارک باد دی۔

 

Youm e Azadi Mubarak ??

A post shared by Fahad Mustafa (@mustafafahad26) on

 

پاکستان کی سپر اسٹار ماہرہ خان نے انسٹاگرام پر پرچم کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے یوم آزادی کی مبارک باد دی۔

 

 

Happy Independence Day To Y'all ? #MahiraKhan #14ThAugust #PakistanBirthDay ??

A post shared by Fan Page Of Queen Khan ? (@mahirakhan8799) on

install suchtv android app on google app store