اداکارہ زارا شیخ نے نعت خوانی بھی شروع کردی

اداکارہ زارا شیخ نے نعت خوانی بھی شروع کردی فائل فوٹو اداکارہ زارا شیخ نے نعت خوانی بھی شروع کردی

اداکارہ زارا شیخ نے گلوکاری کے بعد نعت خوانی بھی شروع کردی ہے۔

زارا شیخ نے لاہور کے میوزک اسٹوڈیو میں نعت اور حمد ریکارڈ کرائی، جس کی ویڈیو مکمل ہوتے ہی لانچنگ تقریب منعقد کی جائے گی۔

اس بارے میں زارا شیخ نے بتایا کہ کچھ عرصہ قبل میں نے دوبارہ گلوکاری شروع کرتے ہوئے نئے گیت تیار کئے ہیں جو عید کے بعد ریلیز کروں گی لیکن اس سے پہلے میں نے نعت ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ اس مقدس مہینے میں نعت خوانی کرنے کا لطف ہی کچھ اور ہے،زارا شیخ نے مزید کہا کہ وڈیو مکمل ہوتے ہی لانچنگ تقریب منعقد کی جائے گی۔

install suchtv android app on google app store