ملک کے بڑے شہروں میں 130 سینما گھروں کی تعمیر کا آغاز

ملک کے بڑے شہروں میں 130 سینما گھروں کی تعمیر کا آغاز فائل فوٹو ملک کے بڑے شہروں میں 130 سینما گھروں کی تعمیر کا آغاز

 وفاقی دارالحکومت نے ملک بھر میں ایک سو تیس سینما گھروں کی تعمیر کا آغاز کر دیا ہے۔

وفاقی حکومت کی طرف سے قومی فلم سازوں کودی جانے والی مراعات اور ٹیکس میں چھوٹ ملنے کی صورت میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، لاہور، کراچی، حیدر آباد، گوجرنوالہ، سیالکوٹ، فیصل آباد اورپشاورمیں ایک سو تیس سینما گھروں کی تعمیر کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

قومی فلم پالیسی کے تحت ملک بھر میں سینما گھروں کی تعمیر پر چھبیس فیصد ٹیکس میں مکمل چھوٹ دی گئی ہے۔پاکستان سینما اونرز ایسوسی ایشن نے وزارت اطلاعات کو تحریری طور پر آگاہ کیا ہے کہ وفاقی حکومت کی موثر کاوشوں سے ملک بھر میں فلم انڈسڑی کو جدید خطوط پراستوار کرنے اور ٹیکس میں رعایت دینے سے فلم انڈسٹری کیساتھ وابسطہ افراد کو باعزت روزگارکے مواقع میسر آ رہے ہیں اورپاکستانی فلم سازوں کو اس سے فوائد حاصل ہوں گے۔

install suchtv android app on google app store