ناخن کو دانتوں میں کترنے والے افراد کیلئے

Teeth nails- YAY OR NAY ? #nailsunnytutorial Video by @edo_movs

A post shared by Nail Sunny (@nail_sunny) on

اپنے ناخنوں کو دانتوں میں کترنے والے افراد کیلئے نیل آرٹ کے ماہر کاریگروں نے دانت کی شکل والے ناخن ڈیزائن کرلیے۔

مصنوعی ناخنوں کے نت نئے ڈیزائن صارفین میں مقبولیت حاصل کرتے رہے ہیں لیکن دانت کی شکل کے ناخن نے سوشل میڈیا میں نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ انسٹاگرام میں نیل آرٹ کے نمونے شیئر کرنے والے ماہر آرٹسٹ نے اس بار دانت کی شکل والے ناخن ڈیزائن کر کے سب کو حیران کردیا۔صارفین نے اس ڈیزائن پر ملا جلا رجحان دیا۔ روس سے تعلق رکھنے والے نیل آرٹ کے ماہر کاریگروں کو دانت والے ناخن تیار کرنے کا خیال اس وقت آیا جب اپنی ایک دوست کو دانتوں میں ناخن چبانے کی عادت میں گرفتار پایا۔

اپنے دوست کو اس عادت سے چھٹکارا دلانے کیلئے انہوں نے دانت ہی کی شکل کے مصنوعی ناخن ڈیزائن کیے اور انسٹا گرام پر اس ڈیزائن سے متعلق رائے پوچھی جسے اکثریت نے عجیب و غریب قرار دیا۔

فیشن انڈسٹری میں نیل آرٹ کی مقبولیت بڑھتی جا رہی ہے اور اب خواتین کے علاوہ مرد بھی اس میں دلچسپی لینے لگے ہیں تاہم خواتین کے برعکس مرد ہاتھ کی تمام انگلیوں کے بجائے کسی ایک انگشت کیلئے مصنوعی ناخن استعمال کرنے کو ترجیح دیتے ہیں۔

install suchtv android app on google app store