مہوش حیات کے کردار کی پہلی جھلک

مہوش حیات کے کردار کی پہلی جھلک فائل فوٹو مہوش حیات کے کردار کی پہلی جھلک

رواں سال عید الاضحیٰ پر کئی فلموں کی ریلیز کا امکان ہے اور ان میں سے ایک نبیل قریشی اور فضاءعلی میرزا کی 'لوڈ ویڈنگ' بھی ہے۔

اس فلم میں 'ایکٹر ان لاء' کے اداکار فہد مصطفیٰ اور مہوش حیات پھر اکھٹے ہورہے ہیں۔ یہ فیملی ڈراما فلم شادی کے گرد گھومتی ہے اور مہوش حیات نے اس فلم میں اپنے کردار کی پہلی جھلک جاری کی ہے۔

اس جھلک کو دیکھ کر نہیں لگتا کہ ان کا کردار دلہن بننے کے لیے تیار ہے۔ انسٹاگرام پر جاری تصویر میں انہیں کسی دروازے کے سامنے کھڑا دیکھا جاسکتا ہے اور کیپشن میں لکھا ہے 'میری آنے والی فلم 'لوڈ ویڈنگ' کے سیٹ سے'۔

 

اس سے قبل نبیل قریشی، فضاءعلی میرزا اور فہد مصطفیٰ کی ٹیم نامعلوم افراد، ایکٹر ان لاءاور نامعلوم افراد 2 جیسی سپر ہٹ فلمیں بناچکے ہیں۔

اس فلم کو بنانے کے اعلان کے بعد نبیل قریشی نے ڈان امیجز سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ فلم ان کی دیگر فلموں کے مقابلے مختلف ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ لوڈ ویڈنگ کی کہانی بھی مختلف ہے جبکہ اس میں ایکشن اور کاسٹ بھی مختلف ہوگی۔

یہ فلم عیدالاضحیٰ پر ریلیز ہوگی اور اس کا مقابلہ ہمایوں سعید کی فلم جوانی پھر نہیں آنی 2 سے ہوگا۔

install suchtv android app on google app store