ماہرا خان اب بس بھی کرو، سنسی خیز وائرل ویڈیو

آئ لو یو!!?. @adnanansariofficial

A post shared by Mahira Khan (@mahirahkhan) on

معروف پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کی اپنے میک اپ آرٹسٹ کے ساتھ ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں ماہرہ خان اداکار راج کپور اور نرگس کے مقبول ترین گیت ’جہاں میں جاتی ہوں وہیں چلے آتے ہو‘پر پرفارمنس دیتی نظر آرہی ہیں۔

 ماہرہ خان کا شمار پاکستان کے ساتھ بھارت کی بھی صف اول کی اداکاراؤں میں ہوتا ہے، ماہرہ کی ہر چھوٹی سے چھوٹی بات بھارتی میڈیا میں بڑی خبر کا درجہ اختیار کرلیتی ہے۔

ماہرہ خان نے حال ہی میں سوشل میڈیا کےانسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں ان کے ساتھ ان کے میک اپ آرٹسٹ عدنان انصاری نظر آرہے ہیں۔ 

 عدنان نہ صرف ماہرہ کو خوبصورت اور حسین بنانے کا کام کرتے ہیں بلکہ ان کے بہترین دوست بھی ہیں جس کا ثبوت یہ ویڈیو ہے جسے ماہرہ خان نے عدنان کی سالگرہ کے موقعہ پر بطور خاص بنایا ہے۔

ویڈیو میں ماہرہ 1956 کی سپر ہٹ فلم’چوری چوری‘ کے مقبول ترین گیت ’جہاں میں جاتی ہوں وہیں چلے آتے ہو‘ پر پرفارمنس کا مظاہرہ کرتی نظر آرہی ہیں، اس ویڈیو کے ساتھ ماہرہ نے عدنان کیلئے پیغام بھی دیا ہے کہ وہ عدنان سے بہت محبت کرتی ہیں۔ اس گانے پر ماہرہ کے جذبات قابل تعریف ہیں۔

 اس ویڈیو کواب تک لاکھوں کی تعداد میں لوگ دیکھ اور پسند کرچکے ہیں جب کہ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی ماہرہ کے اس انداز کو بہت سراہا جارہا ہے۔

  اس کے ساتھ ہی ماہرہ کی ایک اور ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں ان کے ساتھ اداکار شہریار منور نظر آرہے ہیں دونوں مزاحیہ انداز میں رقص کرتے ہوئے اپنی آنے والی فلم ’سات دن محبت ان‘کے ٹیزر سے متعلق لوگوں کو آگاہ کررہے ہیں۔ 

install suchtv android app on google app store