جان سینا کی ایک اور بری خبر

جان سینا کی ایک اور بری خبر فائل فوٹو

 ریسلنگ کے نامور سٹار جان سینا اور ان کی منگیتر نکی بیلا نے شادی سے صرف ایک ماہ قبل علیحدگی اختیار کر لی ہے۔ دونوں سٹارز گزشتہ 6 سالوں سے ایک ساتھ تھے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ریسلر نکی بیلا نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر جاری ایک پیغام میں جان سینا کے ساتھ اپنا رشتہ توڑنے کا اعلان کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ چھ سال ساتھ رہنے کے بعد جان سینا اور میں نے الگ ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

یہ فیصلہ کافی مشکل تھا لیکن ہمارے دلوں میں ایک دوسرے کے لیے عزت اور پیار ہمیشہ رہے گا۔

ہم اپنے مداحوں سے بھی امید کرتے ہیں کہ آپ بھی ہمارے فیصلے کا احترام کریں گے۔

خیال رہے کہ جان سینا اور نکی بیلا کی رواں سال 5 مئی کو ان دونوں کی شادی ہونے والی تھی۔

جان سینا نے گزشتہ سال نکی بیلا کو شادی کی پیشکش کی تھی۔

جان سینا نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ شیئر کرنے کے ساتھ بتایا کہ یہ ان کی زندگی کا سب سے بد ترین دن تھا۔

حیرت انگیز بات یہ ہے کہ نکی بیلا نے گزشتہ ماہ اپنے انسٹاگرام اکانٹ پر جان سینا کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی تھی جس میں وہ دونوں ایک دوسرے کا ہاتھ تھامے ہوئے ہیں،

جبکہ نکی نے اس تصویر میں خود کو اور جان سینا کو مسٹر اینڈ مسز لکھا تھا۔ اب تک ان دونوں میں سے کسی نے بھی اس رشتے کو ختم کرنے کی وجہ اپنے مداحوں سے شیئر نہیں کی۔

install suchtv android app on google app store