شہزادہ ہیری ایک ماہ بعد میگھن مارکل کے دلہا بنیں گے

شہزادہ ہیری ایک ماہ بعد میگھن مارکل کے دلہا بنیں گے فائل فوٹو شہزادہ ہیری ایک ماہ بعد میگھن مارکل کے دلہا بنیں گے

برطانوی شہزادے ہیری اور امریکی اداکارہ میگھن مارکل کی شادی آج سے ٹھیک ایک ماہ بعد ہو گی، اس موقع پر جوڑے کے ناموں والے برتنوں کی مانگ میں اضافہ ہو گیا ہے۔

ادھر شادی کی تیاریاں بھی زور و شور سے جاری ہیں، برطانیہ کی ایک برتن بنانے والی کمپنی کو شہزادے ہیری اور ان کی ہونے والی اہلیہ میگھن کے ناموں والے برتن تیار کرنے کا آرڈر ملا ہے جسے پورا کرنے کے لئے دن رات کام جاری ہے۔

ان پر شاہی جوڑے کے ناموں کے ساتھ شادی کی تاریخ 19 مئی بھی درج ہے، دوسری جانب شہزادہ ہیری اور میگھن کی شادی کی تیاریاں جاری ہیں۔ انہوں نے چھ سو مہمانوں کو مدعو کیا ہے جبکہ دنیا بھر میں کروڑوں لوگ تقریب کو براہ راست دیکھیں گے۔

install suchtv android app on google app store