میشا شفیع نے گلوکارعلی ظفر پر جنسی ہراساں کرنے کا الزام لگا دیا

میشا شفیع نے گلوکارعلی ظفر پر جنسی ہراساں کرنے کا الزام لگا دیا فائل فوٹو میشا شفیع نے گلوکارعلی ظفر پر جنسی ہراساں کرنے کا الزام لگا دیا

نامور پاکستانی اداکارہ و گلوکارہ میشا شفیع نے الزام عائد کیا ہے کہ گلوکار علی ظفر نے انہیں جنسی ہراساں کیا ہے۔

میشا شفیع نے سماجی رابطہ سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ ساتھی گلوکار علی ظفر نے انہیں ایک سے زائد مرتبہ جنسی ہراساں کیا اور اس قسم کے واقعات اس وقت پیش نہیں آئے جب وہ انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں داخل ہوئی تھیں۔

میشا شفیع نے کہا کہ بااختیار اور اپنے خیالات رکھنے کے باوجود ان کے ساتھ اس طرح کا واقعہ پیش آیا، اگر ان کے ساتھ ایسا ہوا ہے تو کسی کے ساتھ بھی ہوسکتا ہے۔
گلوکارہ نے مزید کہا کہ کوئی خاتون جنسی ہراسانی سے محفوظ نہیں ہے، ہم اپنے معاشرے میں اس پر بولنے سے ہچکچاتے ہیں اور خاموشی کی راہ لیتے ہیں، ہمیں اجتماعی طور پر اپنی آواز بلند کرنی چاہیے تاکہ خاموشی کے کلچر کو توڑا جاسکے۔

میشا شفیع نے کہا کہ جنسی ہراسانی پر بات کرنا آسان نہیں لیکن اس پر خاموش رہنا بھی بہت مشکل ہے، میں خاموش رہنے کے کلچر کو توڑوں گی جو معاشرے میں سرائیت کرچکا ہے۔

میشا شفیع کا کہنا تھا کہ ان کا ضمیر جنسی ہراسانی پر مزید خاموشی برداشت نہیں کرے گا۔

install suchtv android app on google app store