آخر ایسی کیا وجہ بنی کہ اولمپک ٹیم نے 15,000 انڈوں کا آرڈر دے دیا

آخر ایسی کیا وجہ بنی کہ اولمپک ٹیم نے 15,000 انڈوں کا آرڈر دے دیا فائل فوٹو

کوریا میں موجود نارویجن اولمپک ٹیم کا کہنا ہے کہ وہ 1500 انڈوں کا آرڈر دینا چاہتے تھے لیکن شاید گوگل  نے ترجمہ کرتے ہوئے اسے 15,000 میں تبدیل کر دیا۔

نارویجن اولمپک ٹیم کے ترجمان ہالور لی نے بی بی سی کو بتایا کہ "جب ٹرک کھولے گئے تو انہوں نے اس پر سے انڈے اتارنے شروع کیے۔

تھوڑی دیر بعد انہوں (باورچیوں) نے سوچا کہ بہت دیر ہوگئی ہے لیکن یہ ختم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہے۔

 انہوں نے آپس میں کہا کہ یہ گوگل سے ترجمے میں غلطی ہوئی ہے۔ میں نہیں جانتا۔"

انڈوں سے ٹرک کے بھرے ہونے کے باوجود ٹیم کا باورچی 13,500انڈے  دوکان والے کو  واپس کر سکتا تھا۔

لیکن ترجمے  کی یہ غلطی مکمل طور پر گوگل کا قصور نہیں ہو سکتی ۔

دی گارڈین کے مطابق ریسٹورینٹس کے لیے یہ عام بات ہے کہ وہ 30  انڈوں کے کریٹس میں انڈے خریدتے ہیں اور کورین میں صرف ایک حرف کی تبدیلی سے "15,00" کا عدد "15,000" میں بدل جاتا ہے۔

install suchtv android app on google app store