ایک شکاری پرندے کا شکار کرنے گیا تھا اور الٹا پرندے نے شکاری کا شکار کر دیا

ایک شکاری پرندے کا شکار کرنے گیا تھا اور الٹا پرندے نے شکاری کا شکار کر دیا فائل فوٹو

ایک آبی پرندے کے شکاری کی حالت اس وقت بہت نازک ہو گئی جب ان پر آسمان سے ایک مردہ راج ہنس آ گرا اور وہ اپنے ہوش و حواس کھو بیٹھے ۔

ڈورچیسٹر کاؤنٹی کے  رابرٹ ملہیمر مائلز دریا کے قریب مارلینڈ ایسٹرن ساحل پر  تین افراد کے ساتھ مل کر شکار کر رہے تھے  کہ ان میں سے ایک شخص نے کینیڈین راج ہنسوں کے جھنڈ پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک مردہ راج ہنس رابرٹ پر آ گرا۔

 ان  کے سر اور چہرے پر زخم آئے اور وہ بے ہوش ہوگئے ۔

واشنگٹن پوسٹ کے مطابق جب انہیں  ہوش  آیا کافی دیر تک اُن کے حواس گم رہے۔

خبر رساں ایجنسی نے جمعے کے دن ٹویٹ کیا کہ رابرٹ ملہیمر کی حالت خراب ہے اور بالٹی مور ٹراما سینٹر میں ان کے مزید ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں۔

install suchtv android app on google app store