عورت نے اپنی چھوٹی انگلی کاٹ کر گلے میں نیکلس کے طور پر پہن لی

عورت نے اپنی چھوٹی انگلی کاٹ کر گلے میں نیکلس کے طور پر پہن لی فائل فوٹو

ایک عورت نے اپنی چھوٹی انگلی کو آدھا کاٹ کر اسے اپنے گلے کے گرد نیکلس کے طور پر پہن لیا۔ٹورز رینالڈز نے بولٹ کٹر سے اپنی چھوٹی انگلی کا آدھا کاٹ لیا تھا۔

ایسیکس سے تعلق رکھنے ٹورز کو جسم چھیدنے کا شوق ہے۔

اس کا کہناہے کہ اس نے اپنی انگلی کاٹ کر فریج میں رکھ دیا تھا اوراس کے بارے میں بھول گئی۔ اس کے بعد ٹورز نے کٹی ہوئی انگلی کو الکوحل کے محلول میں ڈالا اور مختلف تقریبات میں اسے نیکلس کے طور پرپہننے لگی۔

ٹورز کئی سالوں سے ایسا کر رہی ہے۔

ٹورز نے اپنی کٹی ہوئی انگلی کو ویگلز کا نام دیا ہے۔30 سالہ ٹورز کا کہنا ہے کہ اگر آپ اسے ضائع نہیں کرنا چاہتے تو کیوں نہ اسے نیکلس میں بدل دیا جائے ۔ٹورز نے حال ہی میں اپنی جو تصاویر بنوائی ہیں، ان میں اسے اپنی کٹی ہوئی انگلی پر ہیٹ پہنے دکھایا گیا ہے۔

2014 میں جب ٹوزر کا دوست اس سے بے بے وفائی کر کے چلا گیا تو اس نے اپنے بازو پر پر بنا ہوا ٹیٹو کاٹا ، اسے تحفے کی شکل میں پیک کیا اور اور اپنے سابق دوست کو بھیج دیا تھا۔

install suchtv android app on google app store