لاہور: نامور کوریو گرافر حیدر سمراٹ انتقال کر گئے

لاہور: نامور کوریو گرافر حیدر سمراٹ انتقال کر گئے فائل فوٹو

 نامور کوریوگرافر حیدر سمراٹ انتقال کرگئے۔ کوریوگرافر حیدر سمراٹ گذشتہ ایک ماہ سے جناح اسپتال میں زیر علاج تھے۔ حیدر سمراٹ نے تیس فلموں میں کوریوگرافر کی خدمات سرانجام دیں۔

معروف کوریوگرافر حیدر سمراٹ چالیس برس کی عمر میں لاہور میں انتقال کر گئے۔

کوریو گرافر حیدر سمراٹ علالت کے باعث گذشتہ ایک ماہ سے جناح اسپتال میں زیر علاج تھے۔

کوریوگرافر حیدر سمراٹ دل کی دھڑکن بند ہونے کے باعث اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔

حیدر سمراٹ نے تیس فلموں میں کوریوگرافر کی خدمات سرانجام دیں۔

ان کی وفات پر فلم انڈسٹری سے وابستہ افراد نے نہایت دکھ کا اظہار کیا۔ مرحوم نے پسماندگان میں بیوہ اور ایک بیٹی کو چھوڑا ہے۔

 

install suchtv android app on google app store