کامیڈی کے بادشا امان اللہ ہسپتال میں زیرعلاج

کامیڈی کے بادشا امان اللہ ہسپتال میں زیرعلاج فائل فوٹو کامیڈی کے بادشا امان اللہ ہسپتال میں زیرعلاج

معروف پاکستانی کامیڈین امان اللہ کو خرابی صحت کے باعث پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے ہسپتال میں داخل کرادیا گیا، جہاں ان کی طبیعت میں بہتری آ رہی ہے۔

 امان اللہ کو زیادہ تر اسٹیج پر پرفارمنس میں مہارت حاصل ہے، انہیں براہ راست پرفارمنس کے بادشاہ فنکاروں میں شمار کیا جاتا ہے۔

67 سالہ امان اللہ خان سے متعلق کہا جاتا ہے کہ انہوں نے 860 دن اور راتوں پر مشتمل طویل اسٹیج ڈرامے پر مسلسل فن کا مظاہرہ کرکے عالمی ریکارڈ بھی بنایا۔

امان اللہ خان اسٹیج و ٹی وی پر براہ راست اداکاری کے جوہر دکھانے سمیت کم سے کم 2 فلموں میں بھی کام کرچکے ہیں، جب کہ انہوں نے متعدد ممالک میں اپنے فن کا مظاہرہ بھی کیا۔
ذرائع کے مطابق امان اللہ ایک ہفتہ قبل سردی لگنے کے باعث بیمار پڑ گئے تھے، جس وجہ سے انہیں لاہور کے مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

ان کی بیماری پر اداکارہ ماہرہ خان اور گلوکار علی ظفر سمیت دیگر شوبز شخصیات نے ان کے لیے صحت کی دعائیں کیں، جب کہ سوشل میڈیا پر ان کے مداحوں نے عوام سے ان کی صحت یابی کے لیے دعا کی اپیل بھی کی۔

 میڈیا رپورٹس کے مطابق امان اللہ کو تشویش ناک حالت میں منتقل کرکے انہیں انتہائی نگہداشت کے وارڈ (آئی سی یو) شفٹ کیا گیا، جہاں اب ان کی صحت بہتر ہو رہی ہے۔

رپورٹس کے مطابق 16 جنوری کو پنجاب کے وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے امان اللہ کی عیادت بھی کی، ساتھ ہی انہوں نے ہسپتال انتظامیہ کو ان کے بہتر علاج کی ہدایت بھی کی۔

install suchtv android app on google app store