میرا ایک بار پھر ماہرہ کی مقبولیت سے پریشان

 اداکارہ میرا کا ماہرہ کی تشہیر بند کرنے کا مطالبہ فائل فوٹو اداکارہ میرا کا ماہرہ کی تشہیر بند کرنے کا مطالبہ

لالی وڈ اداکارہ میرا نے ایک بار پھر ماہرہ خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے تمام لوگوں سے ماہرہ کی تشہیر بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

میرا اسکینڈل کوئین کے حوالے سے جانی جاتی ہیں اور انہیں خبروں میں رہنے کا فن بھی خوب آتا ہے، یہی وجہ ہے کہ اپنی گلابی انگریزی اور متنازع بیانات کی وجہ سے ہمیشہ ہی شہ سرخیوں میں رہتی ہیں۔

میرا ساتھی فنکارہ ماہرہ خان کی مقبولیت سے پریشان ہیں اور انہوں نے ایک بار پھر ماہرہ کی تشہیر کا سلسلہ بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

اداکارہ نے اپنے تازہ ترین ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ پاکستان میں اور بھی خوبصورت اداکار موجود ہیں جو ماہرہ سے بہت اچھا کام کرتے ہیں۔

میرا نے کہا کہ انڈسٹری کی دوسری لڑکیوں کے ساتھ زیادتی نہیں ہونی چاہیے لہذا سب لوگ ماہرہ کی تشہیر بند کر دیں۔

میرا کی ساتھی اداکارہ ماہرہ خان سے یہ پیشہ وارانہ حسد ہے یا پھر انہیں ہمسفر سے مقبولیت حاصل کرنے والی اداکارہ سے کوئی ذاتی مسئلہ ہے، اس سے وہ خود ہی پردہ اٹھا سکتی ہیں۔

یاد رہے کہ گزشہ برس بھی میرا نے ماہرہ خان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا جس کے بعد دونوں میں لفظی جنگ چھڑ گئی تھی۔

install suchtv android app on google app store