عہد ساز اردو شاعر فیض احمد فیض کو دنیا چھوڑے تینتیس برس گزر گئے

عہد ساز اردو شاعر فیض احمد فیض فائل فوٹو عہد ساز اردو شاعر فیض احمد فیض

لوٹ جاتی ہے ادھر کو بھی نظر کیا کیجیے، اب بھی دلکش ہے ترا حسن، مگر کیا کیجیے! جیسی سطروں کے خالق فیض احمد فیض کو یوں تو اپنے مداحوں سے بچھڑے 33 برس بیت چکے ہیں، مگر وہ آج بھی اپنے شعروں، غزلوں اور نظموں کی صورت میں اپنے مداحوں کے ساتھ ہیں۔

ان کی شاعری میں کچھ ایسا اثر تھا کہ دیکھتے ہی دیکھتے سب کی آواز بن گئے۔ اردو ادب کے اوراق پلٹیں تو بیسویں صدی کے اردو شعرا میں علامہ اقبال کے بعد عظیم انقلابی شاعر فیض احمد فیض کا نام آتا ہے۔ فیض نے آزادی اور انسانی حقوق کی آواز کچھ اس طرح بلند کی کہ وہ سب کی آواز بن گئے فیض کی شاعری رومان اور انقلاب کے کئی رنگ سمیٹے ہوئے ہے۔

فیض احمد فیض تیرہ فروری سن انیس سو گیارہ کو سیالکوٹ کے نواح میں پیدا ہوئے،انہوں نے تاریخ، فلسفہ اور ادب کا مطالعہ کی ۔فیض نے غزل میں ایک اچھوتا انداز اپنایا اور معاشرے کے تمام اہم معاملات کو اپنا موضوع بنایا۔ انہیں انقلابی نعرہ لگانے پر زمانے کی صعوبتیں بھی سہنا پڑیں۔

الفاظ کو محبت اور انقلاب کے موتیوں میں پرو دینے والے اردو زبان کے شاعر فیض احمد فیض آج ہم میں تو نہیں تاہم ان کے شعری مجموعے اور ان کا کلام آنیوالی نسلوں کے لئے بھی ایک مثال ہے۔

install suchtv android app on google app store