فلم '' ورنہ '' کو پنجاب میں بھی نمائش کی اجازت مل

فلم '' ورنہ '' کو پنجاب میں بھی نمائش کی اجازت مل فائل فوٹو فلم '' ورنہ '' کو پنجاب میں بھی نمائش کی اجازت مل

ماہرہ خان کی فلم 'ورنہ' کو پنجاب میں بھی نمائش کی اجازت دے دی گئی۔ وفاق اور سند ھ سنسر بورڈ نے فلم کو پہلے ہی نمائش کی اجازت دے دی ہے۔

ماہرہ خان کی فلم "ورنہ"کو پنجاب میں بھی نمائش کی اجازت دے دی گئی۔ اس سے قبل گورنر پنجاب کے بیٹے کی عیاشیوں پر بنائی گئی فلم "ورنہ" پنجاب سنسر بورڈ کی وجہ سے تاخیر کا شکار رہی۔

وفاق اور سندھ سنسر بورڈ نے تو نمائش کی اجازت دے دی لیکن پنجاب سنسر بورڈ دیوار بن گیا تاہم اب پنجاب سیسنربورڈ کے اعلیٰ سطحی اجلاس کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا کہ فلم کوپنجاب میں بھی نمائش کی اجازت ہو گی۔ پنجاب میں فلم کا پرئمیر دوپہر کو دو بجے ہونا تھا جو پابندی کے باعث تاخیر کا شکار ہو گیا، پنجاب میں فلم کا پہلا شو رات 8 بجے ہو گا۔

فلم کی نمائش پر پابندی لگانے پر ماہرہ خان نے پاور دی گیم ہیش ٹیگ کے ساتھ ٹویٹ کی آج احساس ہوا فنکار کتنے طاقتورہیں ، پاور میں نہ ہوتے ہوئے بھی پابندیوں کا شکار کیوں ہیں ، ہماری فلمیں کیوں خطرہ ہیں ، کیا یہ پاور کی گیم ہے ، تاہم آرٹ ، پیار اور سچ ہمیشہ جیتے گا ۔

فلم ورنہ کی کہانی ایک ایسی خاتون کی ہے جسے گورنر پنجاب کا بیٹا زیادتی کا نشانہ بناتا ہے اورپھر وہ انصاف کےلیے جدوجہد کرتی دکھائی دیتی ہے ۔

install suchtv android app on google app store