فلم ’راضی‘ میں عالیہ کی پہلی جھلک منظر عام پر

بولی وڈ کی نوجوان اداکارہ عالیہ بھٹ فائل فوٹو بولی وڈ کی نوجوان اداکارہ عالیہ بھٹ

بولی وڈ کی نوجوان اداکارہ عالیہ بھٹ اپنے کیریئر میں تیزی سے آگے بڑھ رہی ہیں، ایک کے بعد ایک فلم میں بہترین اداکاری کے جوہر دکھانے والی عالیہ کی اگلی فلم ’راضی‘ کی پہلی جھلک ریلیز کردی گئی۔

فلم ’راضی‘ میں عالیہ بھٹ ایک کشمیری لڑکی کا کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔ اس فلم میں اپنے کردار کی جھلک عالیہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ریلیز کی، جس میں وہ نہایت خوبصورت نظر آرہی ہیں۔

ویسے تو عالیہ کی اس تصویر کو دیکھ کر آپ کو ایسا محسوس ہورہا ہوگا کہ وہ نہایت سادی اور شرمیلی لڑکی کے روپ میں نظر آئیں گی، تاہم یہ جان کر حیرت ہوگی کہ وہ اس فلم میں ایک جاسوس کا کردار ادا کررہی ہیں۔ میگھنا گلزار کی ہدایات میں بننے والی اس فلم کی ریلیز میں 6 ماہ باقی ہیں، جس میں اداکار وکی کوشل پہلی مرتبہ عالیہ بھٹ کے ساتھ کام کرتے نظر آئیں گے۔

عالیہ بھٹ نے بولی وڈ میں اپنے کیریئر کا آغاز 2012 کی فلم ’اسٹوڈنٹ آف دی ایئر‘ کے ساتھ کیا، جس کے بعد سے وہ اب تک کئی مختلف اور دلچسپ کردار ادا کرتی نظر آئیں۔ انہوں نے اپنی فلم ’ہائی وے‘ میں بھی شاندار اداکاری سے سب کا دل جیت لیا تھا، اس فلم کا موضوع بچوں کے ساتھ ہونے والے جنسی تشدد پر تھا۔

عالیہ کی گزشتہ سال ریلیز ہوئی فلم ’اڑتا پنجاب‘ میں انہوں نے ایک بہاری لڑکی کا کردار ادا کیا۔

اس فلم کے لیے عالیہ کو کئی ایوارڈز سے بھی نوازا گیا تھا۔ عالیہ بھٹ کی ساری فلموں میں واحد ایک فلم ’شاندار‘ فلاپ ثابت ہوئی تھی۔

اس کے علاوہ ان کی فلمیں ’بدری ناتھ کی دلہنیا‘، ’ڈیئر زندگی‘، ’ہائی وے‘، ’ہمٹی شرما کی دلہنیا‘ کامیاب فلمیں ثابت ہوئیں۔

install suchtv android app on google app store