دنیا کی سب سے بلند چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ پر شادی

ہر کوئی چاہتا ہے کہ اس کی شادی کا دن یادگار ہو لیکن جس طرح امریکا سے تعلق رکھنے والے جوڑے نے اس دن کو یادگار بنایا وہ نہ صرف ان کیلئے بلکہ دیکھنے والوں کو بھی مسحور کر دیتا ہے۔

امریکی شہر کیلفورنیا سے تعلق رکھنے والے 35 سالہ جیمز سیسم اور ان کی اہلیہ 32 سالہ ایشلے شمائڈر نے ایک سال پہلے ہی اپنی شادی کی تیاریاں شروع کر لی تھیں کیونکہ ان کا پروگرام دنیا کی سب سے بلند چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ پر جا کر بیاہ رچانے کا تھا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے سے گفتگو میں نوبیاہتا دلہن ایشلے شمائڈر کا کہنا تھا کہ بہت سوچ بچار کے بعد ہم دونوں نے فیصلہ کیا تھا کہ ہم عام روایتی جوڑوں کی طرح شادی کے بندھن میں نہیں بندھے گے بلکہ اس دن کو یادگار بنائیں گے۔

ایشلے نے کہا کہ دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ پر شادی کی تقریب کرنا صرف ایک جذباتی فیصلہ نہیں تھا، ہم جانتے تھے کہ اس حسین تجربے سے گزرنے کیلئے ہمیں 3 ہفتوں جسمانی اور ذہنی ٹوٹ پھوٹ سے گزرنا ہوگا کیونکہ یہ کام بالکل بھی آسان نہیں تھا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بالاخر تھکا دینے والے سفر کے بعد ایشلے اور جیمز ماؤنٹ ایورسٹ کے بیس کیمپ پر پہنچے۔ اگرچہ یہ شادی مکمل طور پر غیر روایتی تھی تاہم دولہا اور دلہن نے اس موقع پر روایتی لباس ہی زیب تن کیے۔

شادی کی اس یادگار تقریب کو ماہر فوٹو گرافر شارلٹن چرچل نے عکس بند کیا۔ انہوں نے اپنا تجربہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ خون جما دینے والی ٹھنڈ میں فوٹو گرافی بہت مشکل کام تھا۔

ان لمحات کو عکس بند کرتے ہوئے میری انگلیاں ٹھنڈ سے اکڑ گئی تھیں۔ جبکہ ایک موقع پر میرے کیمروں نے بھی کام کرنا چھوڑ دیا تھا۔ تاہم مشکلات کے بغیر کوئی کامیابی نہیں، بالاخر کڑی محنت کے بعد ہم ان مسحور کن لمحات کو عکس بند کرنے میں کامیاب ہو گئے۔

install suchtv android app on google app store