کیا آپ اس کامیاب اداکارہ کو جانتے ہیں؟

کیا آپ اس کامیاب اداکارہ کو جانتے ہیں؟ فائل فوٹو

ولی وڈ جیسی بڑی فلم انڈسٹری میں ایک اداکار آتا ہے تو دوسرا جاتا ہے، تاہم شائقین کسی کو بھولتے نہیں لیکن بولی وڈ کی اس اداکارہ کی تصویر دیکھ کر ایسا محسوس ہورہا ہے جیسے شائقین تو کیا خود بولی وڈ نے بھی اس معروف شخصیت کو بھلا دیا ہے۔

بولی وڈ کی کامیاب فلم ’آپ کی قسم‘ سے شہرت پانے والی نامور اداکارہ ممتاز کی ایک حالیہ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں انہیں پہچاننا نہایت مشکل ہے۔

انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق بولی وڈ میں کئی سالوں تک بہترین فلموں میں کام کرنے والی ممتاز فلمی دنیا کو خیرباد کہہ کر لندن منتقل ہوگئی تھیں۔


انہوں نے ’دو راستے‘، ’چور مچائے شور‘ اور ’بندھن‘ جیسی کامیاب فلموں میں کام کیا۔

ممتاز آخری مرتبہ 1990 کی فلم ’آندھیاں‘ میں کام کرتی نظر آئی تھیں۔

فلم ’آندھیاں‘ سے قبل انہوں نے 1977 کی فلم ’آئینہ‘ میں مرکزی کردار ادا کیا تھا تاہم اپنے خاندان پر توجہ دینے کی وجہ سے فلمی دنیا سے ک کنارہ کشی اختیار کرلی تھی۔

ممتاز کی بڑی بیٹی نتاشا کی شادی بولی وڈ اداکار فردین خان سے ہوئی تھی، جن کے گھر دوسرے بچے کی پیدائش متوقع ہے۔

install suchtv android app on google app store