طلاق کی افواہوں کے باوجود کیا ابھیشیک اور ایشوریا ایک فلم میں ساتھ جلوہ گر ہوں گے؟

طلاق کی افواہوں کے باوجود ابھیشیک اور ایشوریا ایک فلم میں ساتھ جلوہ گر ہوں گے؟ فائل فوٹو طلاق کی افواہوں کے باوجود ابھیشیک اور ایشوریا ایک فلم میں ساتھ جلوہ گر ہوں گے؟

بالی وڈ کی معروف جوڑی ایشوریا رائے اور ابھیشیک بچن طلاق کی خبروں کی زد میں ہیں لیکن اب حال ہی میں دونوں سے متعلق نئی تفصیل سامنے آئی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اب دونوں ایک ساتھ ایک فلم میں جلوہ گر بھی ہونے جارہے ہیں، میگا اسٹارز مشہور فلم ساز منی رتنم ایک نئی ہندی فلم پر کام کر رہے ہیں جس میں اس جوڑی کو کاسٹ کرنے کی خبریں ہیں۔

منی رتنم نے 2007 میں فلم گرو کے بعد انہیں راون میں بھی اکٹھا کاسٹ کیا تھا، اب وہ ایک اور فلم کےلیے دلچسپ کہانی تلاش کر چکے ہیں جس میں یہ جوڑی پھر نظر آئے گی۔

رپورٹس کے مطابق منی رتنم وہ شخص ہیں جنہوں نے ایشوریا اور ابھیشیک میں قربیتیں بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا تھا، دونوں کی لوو اسٹوری کا آغاز فلم گرو کے سیٹ سے ہی ہوا تھا۔

واضح رہے کہ ابھیشیک بچن سے متعلق خبریں زیرِ گردش ہیں کہ وہ اداکارہ نمرت کور کے ساتھ رومانوی تعلقات میں ہیں جبکہ ایشوریا رائے سے ان کی علیحدگی ہو گئی ہے۔

اس حوالے سے دونوں اداکاروں کی جانب سے کسی قسم کا کوئی بیان سامنے نہیں آیا جبکہ اداکارہ نمرت کور ابھیشیک سے تعلقات کی تردید کر چکی ہیں اور کہہ چکی ہیں کہ وہ اور ابھیشیک دوست سے زیادہ کچھ نہیں ہیں۔

install suchtv android app on google app store