سلمان خان کو نئی دھمکی موصول، کیا مطالبہ کیا گیا؟

سلمان خان فائل فوٹو سلمان خان

بالی وڈ اسٹار سلمان خان کو ایک بار پھر بشنوئی گینگ کی جانب سے قتل کی نئی دھمکی دی گئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان کو ایک بار پھر بشنوئی گینگ کی جانب سے قتل کی دھمکی ملی ہے جس میں ان سے بچاؤ کے لیے 5 کروڑ تاوان دینے یا مندر جاکر معافی مانگنے کا آپشن دیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ رات ممبئی پولیس کے ٹریفک سیکشن کو اپنے نمبر پر ایک میسج موصول ہوا جس میں کہا گیا کہ ' لارنس بشنوئی کا بھائی بات کررہا ہوں، اگر سلمان خان زندہ رہنا چاہتے ہیں تو مندر جاکر معافی مانگیں یا پھر یا 5 کروڑ دیں'۔

واٹس ایپ میسج میں مزید کہا گیا کہ اگر سلمان خان نے ہماری بات نہیں مانی تو انہیں قتل کردیں گے اور ہمارا گینگ اب بھی فعال (ایکٹو) ہے۔

خیال رہے کہ بالی وڈ اسٹار سلمان خان کو بشنوئی گینگ کی جانب سے پہلے بھی قتل کی دھمکیاں مل چکی ہیں اور گزشتہ ماہ ہی ان کے قریبی دوست و مسلم سیاستدان بابا صدیقی کو ممبئی میں قتل کیا گیا ہے جس کی ذمہ داری بشنوئی گینگ نے قبول کی تھی۔

اس کے علاوہ گزشتہ ہفتے بھی بھارتی پولیس نے سلمان خان کو قتل کی دھمکیاں دینے والے اور 2 کروڑ تاوان مانگنے والے 2 ملزمان کو بھی گرفتار کیا تھا۔

install suchtv android app on google app store