فیصل قریشی نے پاکستانی اور بھارتی اداکاروں کے بارے میں کیا کہا؟

فیصل قریشی فائل فوٹو فیصل قریشی

فیصل قریشی کا شمار شوبز انڈسٹری کے صف اول اداکاروں میں ہوتا ہے، مزاحیہ کردار ہویا سنجیدہ انہوں نے ہمیشہ ہر کردار کو بخوبی نبھایا یے۔

حال ہی میں انہوں نے ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کرتے ہوئے بھارتی اداکاروں سے متعلق چند باتیں شیئر کیں۔

جنید جمشید نے نبیل ظفر کو کون سا قیمتی مشورہ دیا تھا؟ اداکار نے شیئر کردیا

انہوں نے بتایا کہ بھارت میں سلمان خان کی غیر سرکاری تنظیم ’بینگ ہیومن‘ کی ایک بڑی تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا۔ جس میں بھارتی اداکاروں نے بھی شرکت کی تھی اور پاکستان سے بھی کئی اداکاروں کو مدعو کیا گیا تھا۔

فیصل قریشی کا کہنا تھا کہ وہاں مجھے یہ دیکھ کربڑی حیرانی ہورہی تھی کہ ہم بھارتی اداکاروں سے مل رہے تھے۔ میری پہلی ملاقات سہیل خان سے ہوئی جو جم کررہے تھے اور وہ مجھ سے ایسے باتیں کررہے تھے جیسے بچپن کے دوست ہوں۔ اس کے بعد میں سلمان خان سے ملا، پھر چنکی پانڈے اور جاوید جعفری سب ہی اچھے لوگ تھے اور ہمیں تصویریں وغیرہ کھینچنے کے لیے بلارہے تھے۔

اداکار نے مزید بتایا کہ بھارتی اداکار وہاں ہلہ گلہ کر رہے تھے۔ مجھے ہمارے پاکستانی اداکاروں میں تھوڑی اکڑ نظر آتی ہے۔ جبکہ بھارتی اداکارملنسار محسوس ہوئے۔

install suchtv android app on google app store