اسامہ خان کا حرا مانی سے متعلق سنسنی خیز انکشاف

اداکارہ حرا مانی فائل فوٹو اداکارہ حرا مانی

اداکارہ حرا مانی اور اسامہ خان کی شوٹنگ کے دوران بنائی گئی مختصر ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جس میں اداکار مزاحیہ انداز میں بتاتے ہیں کہ حرا مانی جس سے بھی ملتی ہیں، انہیں وہ کہتی ہیں کہ آپ اچھے لگ رہے ہیں۔

دونوں کی جانب سے شوٹنگ سیٹ پر بنائی گئی مختصر ویڈیو کو حرا مانی نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں شیئر کیا تھا، جسے بعد ازاں دوسرے شوبز سوشل میڈیا پیجز نے بھی شیئر کیا۔

مختصر ویڈیو میں اسامہ خان بتاتے ہیں کہ حرا مانی خود کو اچھی نہیں لگ رہیں لیکن انہیں وہ اچھی لگ رہی ہیں۔

وہ مزید بتاتے ہیں کہ حرا مانی خود بھی سجنے اور سنورنے کے بعد بھی کہتی ہیں کہ وہ اچھی نہیں لگ رہیں۔

اسامہ خان نے مختصر ویڈیو میں مزید کہا کہ دلچسپ بات یہ ہے کہ حرا مانی جس سے بھی ملتی ہیں، انہیں کہتی ہیں کہ آپ اچھے لگ رہے ہیں۔

اداکار کی اسی بات پر حرا مانی ہنس پڑیں، جس پر اسامہ خان کے چہرے پر بھی مسکراہٹ بکھر آئی۔

دونوں کی مذکورہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے اس پر تبصرے کرتے ہوئے دونوں کی ”سن میرے دل“ ڈرامے میں اداکاری کو سراہا۔

صارفین نے دونوں کی ویڈیو پر کمنٹس کرتے ہوئے نہ صرف حرا مانی بلکہ اسامہ خان کو بھی خوبصورت اور اچھا اداکار قرار دیا۔

install suchtv android app on google app store