معروف اداکارہ نے اپنی بیماری کی تفصیلات بتا دیں

معروف اداکارہ نے اپنی بیماری کی تفصیلات بتا دیں فائل فوٹو معروف اداکارہ نے اپنی بیماری کی تفصیلات بتا دیں

اشناشاہ کا شمارپاکستان کی ٹاپ اسٹارز میں ہوتا ہے اور ان میں اداکاری کا بے مثال ٹیلنٹ ہے۔ اشنا شاہ نے حال ہی میں انکشاف کیا ہے کہ انہیں پروسوپگنوسیا عرف چہرے کا اندھا پن نام کی بیماری ہے۔

اس کی وجہ سے وہ آسانی سے ان لوگوں کے چہرے یا نام یاد نہیں رکھتی ہیں جن سے وہ ملی ہیں۔

اوشنا شاہ نے اب اپنے شو میں اپنی اس بیماری کے بارے میں بات کی ہے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ اس بیماری کی وجہ سے ان کا کام متاثر ہونے لگاہے۔ اشنا نے یہ بھی بتایا کہ وہ ایک ایسے اداکار کو پہچان نہیں پاتی تھیں جس کے ساتھ وہ جم جاتی تھیں۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ انہوں نے اداکار اختر حسنین کے ساتھ ڈرامہ سیریل ’آخر کب تک‘ میں کام کیا جس میں اداکار نےان کے چچا کا کردار ادا کیا ایک جھوٹی خبر کی وجہ سےاشنا کو شک تھا کہ وہ جانوروں سے بدسلوکی کرتے ہیں اور جب انہوں نے انہیں جم میں دیکھا تو انہوں نے اختر حسنین سے بات نہیں کی۔

اس کے بعد اشنا نے انہیں اپنے ڈرامے کے سیٹ پر دیکھا اورپہچان نہیں سکی۔ جب اداکار نے ان سے پوچھا تو وہ یہ نہیں بتا سکیں کہ وہ انہیں کیوں پہچانی نہیں۔

اشنا نے یہ بھی انکشاف کیا کہ انہیں ایڈریس بھی یاد نہیں رہتے ہیں اور اگر وہ دو بلاک دور چلی جاتی ہیں تو واپس نہیں آسکتی ہیں۔ ان کی ماں کی بھی یہی حالت ہے۔

install suchtv android app on google app store