معروف گلوکارہ شوٹ کے دوران حادثے کا شکار

بھارتی گلوکارہ تلسی کمار اپنے نئے گانے کی ویڈیو شوٹ کے دوران حادثے کا شکار ہوگئیں۔ فائل فوٹو بھارتی گلوکارہ تلسی کمار اپنے نئے گانے کی ویڈیو شوٹ کے دوران حادثے کا شکار ہوگئیں۔

بھارت کی معروف گلوکارہ تلسی کمار اپنے نئے گانے کی ویڈیو شوٹ کے دوران حادثے کا شکار ہوگئیں۔

بھارتی میڈیارپورٹس کےمطابق بھارت کی معروف گلوکارہ تلسی کمارچنڈی گڑھ میں اپنے نئے گانے کی ویڈیو شوٹنگ کیلئے سیٹ پرموجود تھیں،جہاں گانے کی شوٹنگ جاری تھی،کہ لکڑی کا بنا ہوا سیٹ انکی کمر پر آن گرا۔

میڈیارپورٹس کےمطابق حادثے کی وجہ سے وہ زخمی ہوگئیں، اس دوران گلوکارہ کو درد سے کراہتے ہوئے بھی دیکھا گیا۔

سیٹ پر موجود لوگوں نے بھاگ کر لکڑی کے سیٹ کو پکڑ لیا۔گلوکارہ کے زخمی ہونے پر انکے مداحوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔تاہم بتایا جارہا ہے کہ انکی چوٹ گہری نہیں ہے۔

install suchtv android app on google app store