معروف پاکستانی اداکارہ بڑے حادثے سے بال بال بچ گئیں

معروف پاکستانی اداکارہ بڑے حادثے سے بال بال بچ گئیں فائل فوٹو معروف پاکستانی اداکارہ بڑے حادثے سے بال بال بچ گئیں

پاکستان شوبز کی ادا کارہ ارمینا خان کی کار کو ٹرک نے ٹکر مار دی۔ کارحادثے میں ادا کارہ خوش قسمتی سے محفوظ رہیں۔

انسٹاگرام پر اپنے آفیشیل اکاونٹ پر حادثے سے متعلق مختلف اسٹوریز شیئر کرتے ہوئے اداکارہ نے حادثے سے متعلق مداحوں کو تفصیلات شیئر کیں۔ انہوں نے اسٹوری میں کہا کہ ہم بس مرنے والے تھے۔ ایک ٹرک نے ہماری چھوٹی سی گاڑی کو ٹکرماردی۔ میں زندہ بچ گئی ہوں تا کہ یہ واقعہ آپ کو سنا سکوں۔ الحمداللہ ہمیں کوئی نقصان نہیں پہنچا ، لیکن میں ابھی تک لرز رہی ہوں۔

ایک اور اسٹوری میں ارمینا خان نے گاڑی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ٹرک نے اس طرف سے بھی ٹکر ماری تھی جہاں ایلیمی بیٹھی ہوئی تھی لیکن میں نے حفاظت کے لیے دعاوں کا حصار کیا تھا اس لیے ہم سب محفوظ رہے۔

اداکارہ نے انسٹاگرام پر اپنی اسٹورری میں اپنے چاہنے والوں کا شکریہ ادا کیا ، جنہوں نے اپنی نیک خواہشات بھیجی ہیں۔ ساتھ ہی اپنی اور اپنے اہل خانہ کے لیے دعاوں میں یاد رکھنے کی بھی درخواست کی ہے۔

یاد رہے کہ اداکارہ طویل عرصے سے اسکرین سے دور ہیں ۔ انہوں نے 2020 میں فیصل رضا خان سے شادی کی تھی ۔ ان کی ایک بیٹی ایلیمی ہے جو2022 میں پیدا ہوئی ہے۔

install suchtv android app on google app store