قرض میں ڈوبنے کے بعد بیٹے کے اسکول کے آگے سبزی بیچی: بھارتی اداکار کا انکشاف

قرض میں ڈوبنے کے بعد بیٹے کے اسکول کے آگے سبزی بیچی: بھارتی اداکار کا انکشاف فائل فوٹو قرض میں ڈوبنے کے بعد بیٹے کے اسکول کے آگے سبزی بیچی: بھارتی اداکار کا انکشاف

بھارت کے مقبول ٹیلی ویژن اداکار راجیش کمار نے انکشاف کیا ہے کہ وہ شوبز انڈسٹری چھوڑنے کے بعد کروڑوں کے قرضوں میں گھر گئے تھے اور اسی دوران انہوں نے اپنے بیٹے کے اسکول کے سامنے سبزیاں بھی فروخت کیں۔

اداکار راجیش کمار بھارتی ٹیلی ویژن شو sarabhai vs sarabhai اور mery family جیسے شوز سے جانے جاتے ہیں لیکن 2017 میں راجیش کمار نے شوبز انڈسٹری چھوڑ کر کاشتکاری کا بزنس کرنے کا فیصلہ کیا لیکن یہ فیصلہ ان کیلئے توقع سے کہیں زیادہ بڑھ کر مشکل ثابت ہوا۔

حال ہی میں بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں راجیش کمارنے بتایا کہ میرا خاندانی پیشہ چونکہ کسانوں کا ہے لہٰذا میں نے شوبز چھوڑکر کچھ دوستوں کی مدد سے اسی کاروبار کو آگے بڑھانے کا فیصلہ کیا، شروعات میں کچھ شوبز کے دوستوں نے میرا گاہک بننا قبول کیا لیکن پھر سب بدل گئے۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ 5 سال کے عرصے میں کروڑوں کا قرض دار ہوچکا تھا، میری میتھ اچھی نہیں تھی، مجھے احساس نہیں تھا کہ میں 22 سے 25 روپے فی کلو سبزی پر نقصان کررہا ہوں، اس وقت تک مجھے تقریباً 12 سے 15 لاکھ روپے کا نقصان ہوا، میں اس سے پہلے بھی ایک کروڑ روپے کا قرض دار تھا جس کے بعد میں نے ٹرانزیکشنز اور آرڈرز کو مینٹین رکھنے کے لیے ایک ایپ بنانے کا سوچا لیکن جس شخص سے یہ ایپ بنوائی اس نے بھی مجھے دھوکہ دیا اس کے بعد میں نے اپنا کاروبار بند کردیا۔

اداکار نے دوران گفتگو جذباتی ہوتے ہوئے بتایا کہ اتنے نقصان کے بعد میں نے مجبور ہوکر بیٹے کے اسکول کے آگے سبزیاں بیچنے کا فیصلہ کیا، اس دوران میرا بیٹا جو اس وقت تیسری جماعت کا طالب علم تھا اس نے بھی اپنے ٹیچرز سے میری سبزیاں خریدنے کی درخواست کی۔

اداکار نے مزید کہا کہ بیٹے کے اسکول کے سامنے سبزی بیچ کر میں ثابت کرنا چاہتا تھا کہ سبزیاں بیچنا کوئی ’معمولی کام‘ نہیں ہے۔

install suchtv android app on google app store