رتیش دیش نے آدھی رات کو بریک اپ میسیج کیا: جینیلیا

  • اپ ڈیٹ:
رتیش دیش اور جینیلیا فائل فوٹو رتیش دیش اور جینیلیا

بالی وڈ کی خوبصورت اور مشہور جوڑی رتیش دیش مکھ اور جینیلیا ڈی سوزا نے شادی سے قبل کےایک یادگار قصے کو یاد کیا۔

حال ہی میں یوٹیوب پر دیے گئے ایک انٹرویو میں جیلینا نے رتیش کی جانب سے ان کے ساتھ کیے جانے والے مذاق کے بارے میں پوچھے جانے پر بتایا کہ ’جب ہم ایک دوسرے کو ڈیٹ کر رہے تھے۔ یہ یکم اپریل یعنی اپریل فول کا دن تھا جب رتیش نے مجھے ایک پیغام بھیجا کہ بس اب بہت ہوگیا، رشتے کو ختم کرتے ہیں، یہ میسج کرکے وہ سوگیا۔

اداکارہ نے کہا کہ رتیش ان دنوں دیر سے سویا کرتا تھا جب کہ میں جلدی سوجاتی تھی لیکن اس رات اس نے مجھے یہ میسج ایک بجے کے قریب بھیجا اور میسج کرکے سوگیا، میں نے میسج رات 2:30بجے پڑھا جس کے بعد میں ڈپریشن میں مبتلا ہوگئی۔

جینیلیا نے کہا کہ میں کئی گھنٹوں تک سوچتی رہی کہ ایسا کیا ہوگیا یا میں نے کیا غلطی کردی؟ ساری رات میری پریشانی میں گزری ، رتیش صبح 9 بج کر 30 منٹ پر اٹھا اور دلچسپ بات یہ کہ اسے رات کیا گیا میسج یاد ہی نہیں تھا، اس نے اٹھتے ہی مجھے فون کیا تو میں نے کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ ہمیں بات کرنی چاہیے، میں تم سے بات نہیں کرنا چاہتی۔

اداکارہ کے مطابق رتیش نے یہ سنتے ہی کہا کہ کیوں کیا ہوا؟ ایسا کیا ہوگیا؟ جس پر میں نے کہا کہ تم ایسے برتاؤ کیوں کررہے ہو جیسے کچھ ہوا ہی نہیں؟ جب رتیش کو میسج کے بارے میں یاد کروایا تو اس نے وضاحت پیش کی کہ وہ تو صرف مذاق اور ایک پرینک تھا۔

جینیلیا نے بتایاکہ میں نے رتیش پر شدید غصہ کیا کہ ایسا مذاق کون کرتا ہے؟

جینیلیا نے رتیش کو ایک مثالی شوہر قرار دیتے ہوئے کہا کہ، وہ خواتین اور اپنی بیوی کا بے حد احترام کرتاہے۔ ہر بار جب مجھے شوٹنگ کرنی ہوتی ہےاور وہ گھر پر ہوتا ہے توگھریلو خاتون کا کردار ادا کرتا ہے۔ وہ یہ کام پورے دل سے کرتا ہے، اور ایسا نہیں لگتا کہ وہ میرا کام کر رہا ہے۔ وہ ایک سچاساتھی ہے۔ میں واقعی خوش قسمت ہوں۔

یادرہے کہ جینیلیا اور رتیش 2003 کی فلم ’تجھے میری قسم‘ کے سیٹ پر ملنے کے بعد 2012 میں دونوں کی شادی ہوگئی تھی۔

install suchtv android app on google app store