ارچنا پورن سنگھ کا کپل شرما شو سے متعلق بڑا انکشاف

  • اپ ڈیٹ:
ارچنا پورن سنگھ فائل فوٹو ارچنا پورن سنگھ

3 دہائیوں سے بھارتی فلم انڈسٹری میں کام کرنے والی اداکارہ ارچنا پورن سنگھ نے بھارت کے مشہور کامیڈی 'دی کپل شرما شو' کے حوالے سے انکشاف کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ارچنا 'دی کپل شرما شو' کا ایک اہم حصہ بن چکی ہیں اور اب وہ اس شو کے دوسرے سیزن کی پروموشن میں مصروف ہیں۔

ارچنا سنگھ نے حال ہی میں بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں شو کے دوران زندگی کی بری خبر ملنے کے حوالے سے گفتگو کی۔

انہوں نے بتایا کہ'شو کی شوٹنگ کے دوران ساس کے مرنے کی خبر ملی، میں نے ہنستے ہوئے سوچا کہ میری ساس کا انتقال ہوا ہے اور اب کیا ہو رہا ہے، مجھے نہیں پتا میں کیسے ہنس رہی تھی۔'

انہوں نے مزید کہا کہ 'جب آپ ایک انڈسٹری میں 30 سے 40 سال کا وقت گزار چکے ہوں اور آپ کو معلوم ہو کہ پروڈیوسر نے اس کام پر پیسہ لگایا ہوا ہے، تو آپ اسے نامکمل چھوڑ کر نہیں جاسکتے۔'

ارچنا کا کہنا تھا کہ 'میرے شوہر تمام تر صورتحال کو سمجھتے ہیں، مجھے پروڈیوسر نے یہ کہا کہ آپ ہنسنے کی ایکٹنگ کریں، آواز خود لگا دیں گے۔'

واضح رہے کہ ارچنا پورن سنگھ نے محبتیں، کرش، کچھ کچھ ہوتا ہے، بول بچن جیسی دیگر کامیاب فلموں میں کام کیا ہے، اس کے علاوہ وہ کامیڈی سرکس اور کپل شرما شو میں بھی کام کررہی ہیں۔

install suchtv android app on google app store