اننیا پانڈے نے اپنے پسندیدہ پاکستانی اداکاروں کے نام بتادیے

اننیا پانڈے فائل فوٹو اننیا پانڈے

بھارتی اداکارہ اننیا پانڈے نے اپنے پسندیدہ پاکستانی اداکاروں کے نام بتادیے۔

بھارت کے مشہور آئیفا ایوارڈز سے اننیا پانڈے کی ایک ویڈیو کلپ وائرل ہورہی ہے جس میں اداکارہ سے پاکستانی اداکاروں کے حوالے سے سوال پوچھا گیا۔

اننیا پانڈے نے پاکستان کی سپر اسٹار اداکارہ ماہرہ خان اور فواد خان کو اپنی پسندیدہ اداکار جوڑی قراردیا۔

اننیا پانڈے کا کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں مداحوں کی جانب سے تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔

واضح رہے کہ اداکارہ ماہرہ خان نے بھارت میں بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کے ساتھ فلم رئیس میں کام کیا ہے جب کہ فواد خان سونم کپور سمیت دیگر اداکاروں کے ساتھ فلموں میں کام کرکے دل جیت چکے ہیں۔

install suchtv android app on google app store