'دھوم 4' میں مرکزی کردار کون نبھائے گا؟ اداکار کا نام سامنے آگیا

بالی وڈ کی معروف ایکشن تھرلر فلم دھوم فائل فوٹو بالی وڈ کی معروف ایکشن تھرلر فلم دھوم

بالی وڈ کی معروف ایکشن تھرلر فلم دھوم فرنچائز کے چوتھے سیکوئل میں مرکزی کردار نبھانے والے اداکار کا نام سامنے آگیا۔

بالی وڈ کے سب سے بڑے پروڈکشن ہاؤس یش راج فلمز کے بینر تلے بننے والی فلم سیریز دھوم کا پہلا پارٹ 2004 میں ریلیز ہوا تھا جس میں جان ابراہم نے ولن کا کردار ادا کیا تھا۔

اس فرنچائز کا سیکوئل 2006 میں بنا جس میں ہریتھیک روشن نے مرکزی کردار ادا کیا تھا جسے کافی پسند کیا گیا تھا۔دھوم سیریز کی تیسری فلم 2013 میں ریلیز ہوئی جس میں عامر خان نے مرکزی کردار نبھایا تھا۔

دھوم 3 کے بعد مداحوں کو اس فلم کے اگلے سیکوئل کا بے صبری سے انتظار تھا اور اب اس حوالے سے خوشخبری بھی سامنے آئی ہے۔

بھارتی میڈیا پر گزشتہ کئی عرصے سے افواہیں گردش کررہی تھیں کہ دھوم 4 جلد بننے جارہی ہے اور امکان ہے کہ شاہ رخ خان یا رنبیر کپور اس میں مرکزی کردار میں نظر آئیں گے۔

تاہم اب بھارتی میڈیا تصدیق کررہا ہے کہ دھوم 4 میں رنبیر کپور کو کاسٹ کیا جارہا ہے اور وہ اس فلم میں مرکزی کردار نبھائیں گے۔

رنبیر نے ماضی میں دھوم فرنچائز میں کام کرنے کی خواہش کا بھی اظہار کیا تھا۔

دوسری جانب ابھیشیک بچن کے فینز کے لیے بری خبر بھی سامنے آئی کہ دھوم فرنچائز میں ہمیشہ پولیس افسر کا کردار نبھانے والے ابھیشیک اور ان کے ساتھی اُدے چوپڑا دھوم 4 میں نظر نہیں آئیں گے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ان دونوں کی جگہ کسی نئے اداکاروں کو پولیس کا کرادار دیا جائے گا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ فلم پری پروڈکشن کے مرحلے میں ہے، شوٹنگ شروع ہونے اور دیگر کاسٹ کے حوالے سے مزید تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔البتہ یہ فلم 2025 کے آخر یا 2026 کے شروع میں ریلیز ہونے کا امکان ہے۔

install suchtv android app on google app store