بالی ووڈ اسٹارز کے منیجرز کی تنخواہیں کتنی ہیں؟ جان کر حیران رہ جائیں گے

بالی ووڈ اسٹارز فائل فوٹو بالی ووڈ اسٹارز

بالی ووڈ اسٹارز کے باڈی گارڈز کے بعد، اب اُن کے منیجرز کی ماہانہ اور سالانہ تنخواہوں کی تفصیلات بھی سامنے آگئی ہیں۔

باڈی گارڈز کی طرح ہی بالی ووڈ شخصیات نے اپنے لیے منیجرز بھی رکھے ہوئے ہیں جو کئی سالوں سے اُن کے کیریئر کو منظم کرنے کے لیے محنت کررہے ہیں۔

بالی ووڈ اسٹارز تک پہنچنے کے لیے اُن کے منیجرز سے رابطہ کرنا پڑتا ہے، اس کے بعد ہی ان معروف شخصیات سے رابطہ ممکن ہوسکتا ہے۔

مختلف میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جاتا ہے کہ بالی ووڈ اسٹارز کے منیجرز اُن سے بھی زیادہ کمائی کرتے ہیں، آئیے جانتے ہیں کہ یہ اداکار اپنے منیجرز کو کتنی تنخواہ دیتے ہیں اور سب سے زیادہ تنخواہ کس اسٹار کے منیجر کی ہے؟

سلمان خان:

بالی ووڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان کے منیجر جورڈی پٹیل گزشتہ ایک دہائی سے اداکار کے منیجر ہونے کے ساتھ ساتھ اُن کے پروڈیوسر بھی ہیں۔

بھارتی میڈیا پر جورڈی پٹیل کی سالانہ تنخواہ کی تفصیلات سامنے نہیں آسکیں لیکن اُن کے کُل اثاثوں کی مالیت تقریباً 40 کروڑ بھارتی روپے بتائی جاتی ہے۔

شاہ رخ خان:

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی منیجر کا نام پوجا ددلانی ہے جو سال 2012 سے کنگ خان کے لیے بطورِ منیجر اپنے فرائض سرانجام دے رہی ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پوجا ددلانی کی سالانہ تنخواہ 7 سے 9 کروڑ بھارتی روپے ہے جبکہ یہ بالی ووڈ شخصیات کے منیجرز میں سب سے زیادہ تنخواہ لینے والی منیجر بھی ہیں۔

کرینہ کپور:

کرینہ کپور کی منیجر پونم دمانیہ گزشتہ 10 سالوں سے اداکارہ کے لیے مینجر کے طور پر کام کررہی ہیں اور اُن کی سالانہ تنخواہ 3 کروڑ بھارتی روپے ہے۔

پریانکا چوپڑا:

بالی ووڈ سمیت ہالی ووڈ میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والی بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا کی منیجر انجولا اچاریہ کی سالانہ تنخواہ تقریباََ 6 کروڑ بھارتی روپے ہے۔

رنویر سنگھ:

بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ اپنے منیجر سوزن روڈریگز کو سالانہ 2 کروڑ بھارتی روپے تنخواہ دیتے ہیں۔

install suchtv android app on google app store