امیتابھ بچن نے اپنے مداحوں سے کیوں معافی مانگی؟

امیتابھ بچن فائل فوٹو امیتابھ بچن

بالی وڈ کے شہنشاہ کہلائے جانے والے سپر اسٹار امیتابھ بچن جتنے بڑے اداکار ہیں انہوں نے اتنے ہی بڑے انسان ہونے کا ایک بار پھر ثبوت دیا ہے۔

غلطی ہر انسان سے ہوتی ہے لیکن بڑا انسان وہ ہے جو اپنی غلطی کو مان لے اور ضرورت پڑے تو اس پر معافی بھی مانگے۔ایسے ہی بڑے پن کا مظاہرہ امیتابھ بچن نے بھی کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق امیتابھ بچن نے جمعرات کو سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں سے چند روز قبل ایک ویڈیو میں مراٹھی لفظ کے غلط تلفظ پر معافی مانگ لی۔

کچھ دن پہلے بگ بی نے اپنے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں وہ سڑکوں پر کوڑا نہ پھینکنے کا عہد کرتے ہوئے نظر آئے تھے۔ ویڈیو میں انہوں نے مراٹھی میں کہا کہ 'می کچرا کرنا نہیں'۔مطلب میں کچرا نہیں کروں گا۔

اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پر لاکھوں لائکس اور ویوز ملے، لیکن امیتابھ کو بعد میں اس ویڈیو میں اپنے غلط تلفظ کا احساس ہوا۔

جس پر انہوں نے آج انسٹاگرام پر نئی ویڈیو شیئر کی اور اس بار انہوں نے اپنی غلطی سدھار لی۔

ویڈیو میں امیتابھ نے کہا کہ حال ہی میں ایک ویڈیو میں نے بنائی تھی کہ میں کچرا نہیں کروں گا۔ میں نے اسے مراٹھی میں بھی کہا تھا، لیکن 'کچرا' لفظ کا میرا تلفظ غلط تھا۔ میرے دوست سدیش بھوسلے نے مجھے بتایا کہ میں نے اس لفظ کو غلط بولا ہے۔ اس لیے میں نے اسے سیکھ لیا ہے اور میں صحیح تلفظ کے ساتھ ایک بار پھر ویڈیو بنا رہا ہوں۔

install suchtv android app on google app store