ادیتی راؤ حیدری اور سدھارتھ نے شادی کرلی

ادیتی راؤ حیدری اور سدھارتھ نے شادی کرلی سوشل میڈیا ادیتی راؤ حیدری اور سدھارتھ نے شادی کرلی

بالی وڈ کے ایک اور اداکار جوڑے ادیتی راؤ حیدری اور سدھارتھ سورینارائن نے شادی کرلی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ادیتی اور سدھارتھ نے واناپارتھی کے 400 سال پرانے مندر میں شادی کی جس کی تصاویر جوڑے نے پیر کی صبح انسٹاگرام پر شیئر کیں۔

مداح اداکار جوڑے کی تصویریں دیکھ کر حیران رہ گئے جب کہ تصاویر سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ یہ شادی انتہائی سادگی سے چند مہمانوں کی موجودگی میں ہوئی۔

تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ادیتی راؤ نے اپنی شادی پر ہلکے میک اپ کے ساتھ ہلکے سنہرے رنگ کی ساڑھی پہنی جب کہ سدھارتھ نے ہاف وائٹ رنگ کے لباس کا انتخاب کیا۔

ادیتی اور سدھارتھ کی شادی ساؤتھ انڈین روایات کے مطابق ہوئیں اور ادیتی نے اسی لیے ساڑھی زیب تن کی۔

سدھارتھ اور ادیتی نے اپنی مشترکہ پوسٹ میں ایک دوسرے سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ تم میرا سورج، میرا چاند اور میرے تمام ستارے ہو۔

بھارتی شوبز شخصیات اور مداحوں کی جانب سے جوڑے کو مبارکبادیں پیش کی جارہی ہیں۔

یہاں یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ ادیتی راؤ حیدری اور سدھارتھ نے رواں سال منگنی کی تھی، ادیتی کی پہلی شادی اداکار ستیہ دیپ مشرا کے ساتھ ہوئی تھی، دونوں نے اپنی شادی کو خفیہ رکھا تھا لیکن بعد میں اس جوڑی کے درمیان طلاق ہوگئی تھی۔

اس کے علاوہ سدھارتھ سوریا نارائن نے 2003 میں میگھنا نارائن سے پہلی شادی کی تھی، ان کی 2007 میں علیحدگی ہوگئی تھی۔

install suchtv android app on google app store