بالی ووڈ کے معروف اداکار کی طویل عرصے بعد فلم انڈسٹری میں واپسی

بالی ووڈ کے معروف اداکار کی طویل عرصے بعد فلم انڈسٹری میں واپسی فائل فوٹو بالی ووڈ کے معروف اداکار کی طویل عرصے بعد فلم انڈسٹری میں واپسی

بالی ووڈ اداکار عمران خان 9 برس کے طویل وقفےکے بعد فلموں میں نظر آئیں گے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی وؤد کے مسٹر پرفیکشنیسٹ آن لائن پلیٹ فارم نیٹ فلکس کے لیے ایک رومانوی کامیڈی فلم بنا رہے ہیں، جس میں عامرخان کے بھانجے عمران خان کو 9برس بعداسکرین پر دیکھا جا سکے گا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق عامر خان نے اپنی اس نئی فلم کا اعلان کردیاہے۔

بھارتی رپورٹس کے مطابق عامر خان کے لیے یہ پروجیکٹ بہت اہم ہے ،جو عامر خان پروڈکشنز کی پہلی OTT پلیٹ فارم پر پیشکش ہوگی۔ اور جس میں ان کے بھانجے عمران خان بھی کام کرر ہے ہیں ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اس پروجیکٹ کو عامر خان پروڈیوس کریں گے ۔ فلم کی ہدایتکاری دانش اسلم کریں گے، جنہوں نے 2010 میں عمران اور دیپیکا پڈوکون کو فلم ’بریک کے بعد‘ میں ڈائریکٹ کیا تھا۔

عامر خان نے عمران کو ’قیامت سے قیامت تک‘ اور بعد میں ’جانے تو… یا جانے نہ‘ کے ذریعے لانچ کیا تھا ایک بار پھر ان کی واپسی میں اہم کردار ادا کریں گے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس فلم میں بطور ہیروئن کام کرنے والی اداکارہ کا نام تاحال سامنے نہیں لایا گیا ہے۔

فلم کی باقی تفصیلات، کاسٹ ، شوٹنگ اور ریلیز سے متعلق دیگر معاملات کا اعلان عامر خان جلد ہی کریں گے

install suchtv android app on google app store