معروف پاکستانی ٹک ٹاکر کی جاپانی فیشن انڈسٹری میں انٹری

جنت مرزا نے پاکستانی شوبز انڈسٹری کے بعد جاپانی فیشن انڈسٹری میں بھی انٹری دے دی۔ فائل فوٹو جنت مرزا نے پاکستانی شوبز انڈسٹری کے بعد جاپانی فیشن انڈسٹری میں بھی انٹری دے دی۔

پاکستانی ٹک ٹاک کوئن اور اُبھرتی ہوئی اداکارہ جنت مرزا نے پاکستانی شوبز انڈسٹری کے بعد جاپانی فیشن انڈسٹری میں بھی انٹری دے دی۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر پاکستان میں سب سے زیادہ فالوورز رکھنے والی ٹک ٹاکر، یوٹیوبر اور کانٹینٹ کری ایٹر نے جاپانی فیشن شو کی چند جھلکیاں تصویر کی صورت میں شیئر کی ہیں۔

انہوں نے انسٹا گرام پر جاپانی فیشن شو میں جاپانی ماڈلنگ ایجنسی کے لیے ریمپ واک کرتے ہوئے تصاویر شیئر کی ہیں۔

انسٹاگرام پر 5.9 ملین فالوورز رکھنے والی سوشل میڈیا انفلوئینسر نے فیشن شو میں سرخ و جامنی مختلف لباس میں 2 مرتبہ ریمپ پر جلوے بکھیرے۔

انسٹاگرام پوسٹ میں ٹک ٹاکر نے بتایا کہ انہیں جاپانی ماڈلنگ ایجنسی کی لانچ پارٹی پر منعقدہ فیشن شو میں ریمپ واک کر کے بےحد خوشی ہوئی۔

install suchtv android app on google app store