معروف بھارتی صحافی نے کس پاکستانی اداکارہ کے انٹرویو کیلئے وقت مانگ لیا؟

معروف بھارتی صحافی نے کس پاکستانی اداکارہ کے انٹرویو کیلئے وقت مانگ لیا؟ فائل فوٹو معروف بھارتی صحافی نے کس پاکستانی اداکارہ کے انٹرویو کیلئے وقت مانگ لیا؟

پاکستان شوبز انڈسٹری کی ڈمپل گرل ہانیہ عامر کی مقبولیت ناصرف پاکستان بلکہ پڑوسی ملک بھارت میں بھی خوب ہے جس کا اندازہ حال ہی میں سامنے آنے والے ایک کمنٹ سے لگایا جاسکتا ہے۔

بھارت کی معروف انٹرنیٹ پرسنیلٹی اور صحافی فریدون شہریار جو متعدد سپر ہٹ بالی وڈ اداکاروں کے انٹرویوز کر چکے ہیں، انہوں نے حال ہی میں ہانیہ عامر کا انٹرویو لینے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

فریدون کے کمنٹ کا ایک اسکرین شاٹ سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر خوب وائرل ہورہا ہے، اس وائرل اسکرین شاٹ میں فریدون نے ہانیہ کے حالیہ ڈرامے میں ان کی اداکاری کی تعریف کی۔

ساتھ ہی انہوں نے لکھا 'آپ کے ساتھ انٹرویو کرنا ہے، برائے مہربانی بتائیں کہ کس طرح یہ ممکن ہوسکتا ہے'۔

اداکارہ کے مداح یہ کمنٹ دیکھ کر بے حد خوش ہوئے اور ہانیہ کو فوری طور پر انٹرویو کے لیے رضامند ہونے کا مشورہ بھی دیا۔

یہاں یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ اگر اداکارہ ہانیہ عامر کی انسٹاگرام پروفائل پر موجود تصاویر دیکھی جائیں تو اس پر متعدد بھارتی مداحوں کے تبصرے موجود ہیں جو ہانیہ کے کام کے ساتھ ان کو بھی سراہتے ہیں۔

install suchtv android app on google app store