معروف پاکستانی ٹک ٹاکر ٹریفک حادثے میں جاں بحق

پاکستان کے معروف ٹک ٹاکر شیرا ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگئے۔ فائل فوٹو پاکستان کے معروف ٹک ٹاکر شیرا ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگئے۔

پاکستان کے معروف ٹک ٹاکر اور انٹرنیٹ پرسنیلٹی سکیورٹی گارڈ کامران المعروف شیرا ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شیرا جس کمپنی میں ملازم تھا اس کے مالک ارباز نعیم نے انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے سکیورٹی گارڈ کی موت کی تصدیق کی۔

شیرا نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز ٹک ٹاک اور پھر انسٹاگرام پر شہرت حاصل کی، جہاں مختلف وائرل ویڈیوز میں ان کی شخصیت نے بہت سے مداحوں کے دل موہ لیے، انہوں نے ٹک ٹاک پر کئی ٹرینڈز متعارف کروائے۔

وہ ان دنوں ڈیرہ ریسٹورنٹ میں سکیورٹی انچارج کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے، شیرا اس سے قبل جہلم میں شاندار موبائل میں سکیورٹی گارڈ کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔

ان کی پرکشش شخصیت نے برانڈ کی آن لائن تشہیر میں اہم کردار ادا کیا، جس سے ارباز نعیم کو فائدہ ہوا۔

شیرا کی اچانک موت نے مداحوں کو صدمے میں مبتلا کر دیا ہے، مداح پسندیدہ ٹک ٹاکر کی وفات پر افسوس کا اظہار کر رہے ہیں۔

دوسری جانب ارباز نعیم نے بھی انسٹاگرام پر متعدد ویڈیوز پوسٹ کرکے شیرا کی موت پر گہرے غم کا اظہار کیا ہے۔

install suchtv android app on google app store