معروف اداکارہ کی گاڑی نے دوسری کار کو ٹکرماردی، ویڈیو وائرل

معروف اداکارہ کی گاڑی نے دوسری کار کو ٹکرماردی، ویڈیو وائرل فائل فوٹو معروف اداکارہ کی گاڑی نے دوسری کار کو ٹکرماردی، ویڈیو وائرل

معروف اداکارہ انجلین ملک کی گاڑی نے دوسری گاڑی کو ٹکر ماردی،حادثے کے بعد مشتعل ہجوم نے اداکارہ سے ان کا فون ضبط کر لیا۔ 

پاکستانی اداکارہ انجلین ملک کی گاڑی کراچی میں حادثے کا شکار ہوگئی،سوشل میڈیا پر اس حادثے کی وڈیو تیزی سے وائرل ہوئی جس میں لوگوں کے ہجوم کو اداکارہ کی گاڑی کو گھیرے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے سوشل میڈیا کےمطابق اداکارہ کی گاڑی کا ٹائر پھٹے کی وجہ سے ان کی گاڑی دوسری گاڑیوں سے ٹکرا گئی۔

اطلاعات کےمطابق اس حادثےمیں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،وڈیو میں یہ بھی دیکھا جا سکتا ہےکہ حادثے کے بعد مشتعل ہجوم نے اداکارہ سے ان کا فون ضبط کر لیا،وہ بار بار لوگوں سے یہ کہتی رہیں کہ میں کہیں نہیں بھاگ رہی،یہی کھڑی ہوں لہٰذا میرا موبائل واپس کر دیں۔

سوشل میڈیا پروائرل اس وڈیو کےمطابق اداکارہ پرعوام کے اس غم و غصےکی وجہ حال ہے میں کارسازمیں ہونے والا واقعہ کےجس میں 2 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے تھے-سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے اس حادثے پر ملا جلا رد عمل سامنے آیا،کئی لوگوں کا کہنا تھا کہ انجلیین کو عوام کی ہجوم نے ہراساں کیا ہے جب کہ متعدد اس رویے کی حمایت کرتے پائے گئے،

تاہم ابھی تک خود اداکارہ کی جانب سے اس واقعے پر کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہےواقعے پر معروف شوبز شخصیات نے بھی ردعمل میں کہا کہ انجلیین کو عوام کے ہجوم نے ہراساں کیا ہے ،وہ کسی قسم کے نشے میں نہیں تھیں۔

install suchtv android app on google app store