نامور اداکار دل کا دورہ پڑنے سے چل بسے

بھارت کی ملیالم فلم انڈسٹری کے 37 سالہ اداکار نرمل بینی انتقال کر گئے فائل فوٹو بھارت کی ملیالم فلم انڈسٹری کے 37 سالہ اداکار نرمل بینی انتقال کر گئے

بھارت کی ملیالم فلم انڈسٹری کے 37 سالہ اداکار نرمل بینی انتقال کر گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نرمل بینی کی موت جمعہ کو دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے ہوئی۔ پروڈیوسر سنجے نے اداکار کے انتقال کی تصدیق کی۔

نرمل بینی کو دل کا دورہ کیرالہ کے شہر تھرواننت پورمیں واقع ان کی رہائشگاہ پر پڑا، جو جان لیوا ثابت ہوا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نرمل بینی نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز 2012 میں کیا اور کئی ملیالم فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔

اس کے علاوہ انہوں نے یوٹیوب ویڈیوز سے بھی شہرت حاصل کی۔

اداکار کی موت کی خبر کے بعد ملیالم فلم انڈسٹری کی جانب سے افسوس کا اظہار کیا جارہا ہے۔

install suchtv android app on google app store