معروف اداکارہ نے انسٹاگرام اکاونٹ ڈیلیٹ کرنے کی وجہ بتادی

معروف اداکارہ نے انسٹاگرام اکاونٹ ڈیلیٹ کرنے کی وجہ بتادی فائل فوٹو معروف اداکارہ نے انسٹاگرام اکاونٹ ڈیلیٹ کرنے کی وجہ بتادی

بالی ووڈ اداکارہ عائشہ ٹاکیا نے مبینہ سرجری پر تنقید کا نشانہ بننے کے بعد اپنا انسٹاگرام اکاؤنٹ ڈیلیٹ کردیا۔ عائشہ کے انسٹاگرام پیج پر لکھا ہے کہ ’معذرت، یہ پیج دستیاب نہیں ہے‘۔

حال ہی میں اداکارہ کی ایک تصویر وائرل ہوئی تھی، جس میں انہوں نے نیلے اور سنہرے رنگ کی ساڑھی زیب تن کی تھی اور اپنے بالوں کو کھلا چھوڑا ہوا تھا۔ تاہم سوشل میڈیا صارفین کو ان کا نیا لک اور چہرہ بالکل نہیں بھایا اورانہوں نے منفی کمنٹس کر کے ان پر تنقید کی بوچھاڑ کردی ۔ متعدد انٹرنیٹ صارفین نے ان سے تبصروں کے ذریعے پوچھ گچھ بھی شروع کردی تھی۔

عائشہ ٹاکیہ کی نئی جھلک دیکھ کر مداحوں نے تنقید کے تیر برسا دیے جس کے بعد اآخر کار عائشہ ٹاکیا کو اپنا سوشل میڈیااکاونٹ ڈیلیٹ کر نا پڑا۔

اس سے قبل بھی اس سال کے اوائل میں ان کی تصاویر پر سوشل صارفین نے ناپسندیدگی کا اظہار کیا تھا، جس پر اداکارہ نے انہیں کرارا جواب بھی دیاتھا۔

صارفین کی تنقید کا جواب دیتے ہوئے عائشہ ٹاکیہ نے انسٹا اسٹوری پر ایک طویل نوٹ لکھا تھا، جس میں انہوں نے لوگوں سے ان کی فکر چھوڑنے کا مشورہ دیا تھا اور لکھا تھا کہ وہ اپنی زندگی میں بہت خوش ہیں۔

عائشہ ٹاکیا سلمان خان کی ایکشن تھرلر فلم ’وانٹڈ‘ میں کام کرنے کے بعد سرخیوں میں آئیں، گرچہ وہ کئی سالوں سے فلمی دنیا سے دور ہیں ، تاہم وہ سوشل میڈیا کے ذریعے فین فالوورز کے ساتھ رابطے میں رہتی ہیں۔ ان کے مداح انہیں پہلے کی طرح دیکھنا چاہتے ہیں اور ان کی ماضی کی فلموں کو پسند کرتے ہیں۔

install suchtv android app on google app store