ایک اور نامور اداکارہ ویرات کوہلی کی محبت میں گرفتار

بھارت کے اسٹار بلے باز اور کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی فائل فوٹو بھارت کے اسٹار بلے باز اور کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ مرونال ٹھاکر نے ماضی میں بھارت کے اسٹار بلے باز اور کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی کی محبت میں گرفتار ہونے کا اعتراف کیا تھا۔

گزشتہ روز انسٹاگرام پر بھارتی انٹرٹینمٹ کے مقبول پیج انسٹینٹ بالی وڈ نے ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے اداکارہ اور ویرات کوہلی کی تصویر لگائی ہوئی تھی۔

ساتھ ہی کیپشن میں مرونال کا بیان درج تھا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ 'ایک وقت تھا جب میں ویرات کوہلی کی محبت میں پاگل تھی'۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ بیان مرونال نے شاہد کپور کے ہمراہ اپنی فلم جرسی کی تشہیر کے دوران دیا تھا، یہ فلم ایک کرکٹ تھیم پر مبنی تھی۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ ایک وقت تھا جب میں ویرات کوہلی کی محبت میں دیوانی تھی، میں نے کرکٹ کو اپنے بھائی کی وجہ سے دیکھنا اور پسند کرنا شروع کیا جو کرکٹ کا بہت بڑا مداح ہے۔

مرونال نے کہا تھا کہ مجھے یاد ہے تقریباً 5 سال پہلے میں نے اپنے بھائی کے ساتھ اسٹیڈیم میں براہ راست میچ دیکھا تھا، میں نیلی جرسی پہن کر ٹیم انڈیا کے لیے آوازیں لگارہی تھی۔

install suchtv android app on google app store