متھیرا کا اپنے بیٹوں سے متعلق بڑا انکشاف

ماڈل و میزبان متھیرا فائل فوٹو ماڈل و میزبان متھیرا

پاکستانی ماڈل و میزبان متھیرا نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اپنے تینوں بیٹوں کو گھر کے کاموں کا معاوضہ دیتی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اگست 2014 میں متھیرا پنجابی سنگر کار فلنٹ جے کے ساتھ رشتہ ازدواج میں بندھی تھیں لیکن 2018 میں دونوں کے درمیان طلاق ہوگئی تھی۔

حال ہی میں دیے گئے ایک انٹرویو میں متھیرا نے اپنے بیٹوں کی پرورش سے متعلق گفتگو کی جس میں انہوں نے معاشرے میں بچوں کی پرورش کیلئے اپنائے جانے والے منفی رویوں پر بھی بات کی۔

بیٹوں کی تربیت سے متعلق متھیرا کا کہنا تھا کہ ماں کا رویہ بچوں کی شخصیت میں رچ بس جاتا ہے، یہ رویہ صرف لڑکیوں ہی نہیں لڑکوں میں بھی منتقل ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میرے 3 بیٹے ہیں، سب سے بڑا بیٹا 16سال کا ہے، اس عمر کے بچوں کیلئے میں ہر ماں باپ کو یہی کہتی ہوں کہ ٹین ایج بچوں کو اور ان کی غلطیوں کو نظر انداز کریں کیوں کہ اس عمر میں بچوں کو اسپیس کی ضرورت ہوتی ہے، ٹین ایج بچے کا دماغ اپنے قابو میں نہیں ہوتا اس لیے بچے جھگڑا لو ہوجاتے ہیں۔

متھیرا نے بتایا کہ میرا ایک بیٹا گھر میں برتن دھوتا ہے تو اس کو اس کام کیلئے ہر مہینے پیسے ملتے ہیں جو میری بہن دیتی ہے، ایک بیٹا ناشتہ بناتا ہے اور ایک بیٹا گھر میں کیبنٹ صاف کرتا ہے تو اسے میں معاوضہ دیتی ہوں، جب بچوں کو ان کاموں کے پیسے ملتے ہیں تو انہیں ان کاموں کی اہمیت کا اندازہ ہوتا ہے، دوسری اور اہم چیز اس طرح بیٹوں کو بھی گھر کے کام کرنے کی عادت ہوجاتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں گھر کے یا بچوں کی ذمہ داری سے متعلق اپنے بیٹوں کو کچھ بھی جتاتی نہیں ہوں لیکن ان کے سامنے گھر کے اخراجات کے بل ضرور رکھتی ہوں تاکہ انہیں بھی اندازہ ہوسکے کہ کس چیز کی کیا قیمت ہے،ایسی صورت میں بچوں میں احساس پیدا ہوتا ہے۔

install suchtv android app on google app store