معروف بالی ووڈ اداکار پر استنبول میں حملہ

معروف بالی ووڈ اداکار پر استنبول میں حملہ فائل فوٹو معروف بالی ووڈ اداکار پر استنبول میں حملہ

بالی ووڈ فلموں کے اداکار اشوتھ بھٹ پر ترکیے کے شہر استنبول میں نامعلوم افراد نے حملہ کردیا۔

بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں اشوتھ بھٹ نے کہا کہ لوگ سمجھتے ہیں استنبول بہت رومینٹک جگہ ہے لیکن جو کچھ میرے ساتھ حقیقت میں ہوا وہ بہت خوفناک اور بیان سے باہر ہے۔ استنبول جانے سے قبل دوستوں نے جیب کتروں سے ہوشیار رہنے کو کہا تھا۔

اداکار کے مطابق وہ استنبول کی سڑک پر پیدل جا رہے تھے کہ ایک گروپ نے اچانک ان پر حملہ کردیا۔ ایک شخص نے زنجیر سے کمر پر وار کیا اور میرا بیگ چھیننے کی کوشش کی۔ میں نے مزاحمت کرنے کی کوشش کی اس دوران ایک کیب ڈرائیور بھی میری مدد کو آگیا جس کے بعد حملہ آور فرار ہوگئے۔مقامی پولیس کو فورا واقعے کی اطلاع دی۔

اداکار اشوتھ بھٹ بالی ووڈ کے سینئر اداکار اور مصنف ہیں جو فلم راضی، فینٹم، حیدر اور دیگرفلموں میں کام کرچکے ہیں۔

install suchtv android app on google app store