خوفناک حادثہ: ڈاکٹروں نے جان بچانے کیلئے اداکار کی ٹانگ کاٹ دی

خوفناک حادثہ: ڈاکٹروں نے جان بچانے کیلئے اداکار کی ٹانگ کاٹ دی فائل فوٹو خوفناک حادثہ: ڈاکٹروں نے جان بچانے کیلئے اداکار کی ٹانگ کاٹ دی

بھارت کی کناڈا فلم انڈسٹری کے اداکار سورج کمار خطرناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں دائیں ٹانگ سے محروم ہوگئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 24 سالہ سورج کمار فلمی دنیا میں ڈیبیو کرنے ہی والے تھے کہ وہ میسور ہائی وے پر ہونے والے حادثے میں شدید زخمی ہوگئے جس کے بعد انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق حادثے کے وقت سورج کمار موٹربائیک چلا رہے تھے کہ ایک ٹریکٹر کو اوورٹیک کرنے کے دوران توازن برقرار نہ رکھ سکے اور وین میں جاگھسے۔

حادثے میں شدید زخمی ہونے کے نتیجے میں سورج کی ٹانگ پر گہری چوٹ آئی تھی ڈاکٹروں نے سورج کمار کی زندگی بچانے کے لیے ان کی دائیں ٹانگ کاٹ دی۔

خیال رہے کہ سورج کمار معروف اداکار شیوا راج کمار کے قریبی رشتے دار تھے، سورج 'رتھم‘ نامی فلم میں کام کر رہے تھے جب کہ پریا پرکاش کے ساتھ بھی ایک پراجیکٹ پر پیشرفت جاری تھی۔

 

install suchtv android app on google app store